لاٹویا کے خلاف پرتگال کی شاندار جیت میں رونالڈو کے دو گول

لسبن:ریال میڈرڈ کے اسٹار فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو کے شاندار دو گولوں کی مدد سے میزبان پرتگال نے یہاں کھیلے گئے فیفا 2018 عالمی کپ کوالیفائنگ مقابلے کے گروپ بی میچ میں لاتویا کو 4-1 سے شکست دی۔ اتوار کی رات ہونے والے میچ میں 31 سالہ رونالڈو نے میچ کے 28 ویں منٹ میں پینالٹی کارنر کی صورت پر پہلا گول کرکے پرتگال کو میچ میں 1-0 سے آگے کر دیا۔ پہلے ہاف میں 1-0 کی برتری لے چکی میزبان ٹیم نے دوسرے ہاف میں بھی جارح کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن مقابلے کے 67 ویں منٹ میں لاتویا کے کھلاڑی ارٹرس جوجیس نے بہترین گول کیا اوراسکور 1-1 سے برابری پر لے آئے۔ تاہم اس کے ٹھیک تین منٹ بعد ہی 70 ویں منٹ میں مڈفیلڈر ولیم کاروالہو نے گول داغ کر کے اسکور 2-1 کر دیا۔
رونالڈو نے اس کے بعد 85 ویں منٹ میں ایک اور گول کرکے اسکور 3-1 کر دیا۔ اس گول کے ساتھ ہی رونالڈو کے بین الاقوامی میچوں میں 68 گول ہو گئے ہیں۔ رونالڈو کے بعد پرتگال کے ڈیفینڈر برونو ایلویس نے 92 ویں منٹ میں ایک اور گول داغ ?ر اپنی ٹیم کو 4-1 سے جیت دلا دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی پرتگال کے چار میچوں میں نو پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ گروپ بی میں سب سے اوپر پر چل رہے سوئٹزرلینڈ کے بعد دوسرے نمبر پر برقرار ہے۔ اتوار کو ہی ہوئے دیگر مقابلو میں ہالینڈ نے لگزمبرگ کو 3-1 سے، بیلجیم نے اسٹون?ا کو 8-1 سے، بلغاریہ نے بیلاروس کو 1-0 سے، ہنگری نے انڈورا کو 4-0 سے، سوئٹزرلینڈ نے فاروس آئس لینڈ کو 2- 0 سے اور قبرص نے جبرالٹر کو 3-1 سے شکست دی جبکہ یونان اور بوس ?رزے کے درمیان کھیلا گیا میچ 1-1 سے ڈرا رہا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cristiano ronaldo scores brace misses penalty in portugal win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply