رونالڈو نے چوتھی بار سال کے بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز پایا

زیورخ:پرتگال فٹ بال ٹیم کے کپتان اور اسپینش کلب ریال میڈرڈ کے اسٹار فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے حریف ارجنٹائن کے اسٹار کھلاڑی اور بارسلونا کے فارورڈ لیونیل میسی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی بار سال کے بہترین فٹبال کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا۔ بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن (فیفا) کے صدر جیانو انفیٹنو نے ایک تقریب میں رونالڈو کو ’پلیئر آف دی ایئر‘ کے ایوارڈ سے نوازا۔ رونالڈو نے اس سے پہلے 2008، 2013 اور 2014 میں یہ ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔
انہوں نے گزشتہ سال دسمبر میں بیلین ڈی اور کا ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔ 31 سالہ رونالڈو نے گزشتہ سال 57 میچوں میں 55 گول کئے تھے اور 16 گول کرنے میں مدد کی تھی۔ ان کی بدولت ان کی ٹیم نے گزشتہ سال چار ٹرافیاں حاصل کی تھیں۔ ایوارڈ کی دوڑ میں میسی دوسرے اور فرانس کے انٹونیو گریزمین تیسرے نمبر پر ہیں۔ گذشتہ سال پرتگال کو یورو کپ جتوانے والے رونالڈو کو مجموعی طور پر34.54 فیصد ووٹ ملے جبکہ میسی کو 26.42 اور گریزمین کو 7.53 فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cristiano ronaldo beats lionel messi to win fifa best player award in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply