کرسٹیانورونالڈو نے ارجنٹینا کے میسی کو پیچھے چھوڑ کر 2016کا بھی بیلن ڈی آور جیت لیا

پیرس: پرتگال کی فٹ بال ٹیم کے کپتان اور اسپینش کلب ریال میڈرڈ کے فارورڈ کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے ارجنٹینا کے سپر اسٹار کھلاڑی لیونیل میسی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی بار سال کا بہترین فٹ بالر’ بیلن ڈی آور ایوارڈ‘ اپنے نام کیا۔
31 سالہ رونالڈو کو سب سے زیادہ 745 پوائنٹس ملے ۔ بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی لیونیل میسی 316 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، فرانس کے اسٹرائکر انٹونی گرجمین 198 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔رونالڈو نے اس سے پہلے سال 2008، 2013 اور 2014 میں یہ ایوارڈ اپنے نام کیا تھا اور اب وہ سب سے زیادہ ’ بیلن ڈی اور ایوارڈ‘ جیتنے کے معاملے میں میسی سے صرف ایک قدم دور ہیں۔
میسی پانچ بار اس اعزاز سے سرفراز کیے جا چکے ہیں۔ میسی نے 2009، 2010، 2011، 2012 اور 2015 میں یہ خطاب جیتا تھا۔ کبھی مانچسٹر یونائیٹڈ کے لئے کھیلنے والے رونالڈو کا یہ سال انتہائی شاندار رہا۔ انہوں نے اس سال اپنے کلب ریال میڈرڈ کو چیمپئنس لیگ کا خطاب اور اپنی قومی ٹیم پرتگال کو یورو کپ کا پہلا خطاب دلایا ہے۔
رونالڈو نے چوتھی بار بہترین فٹ بالر کا’ بیلن ڈی آوریوارڈ‘ جیت لیا ہے۔ بیلن ڈی اور ایوارڈ کے لیے دنیا بھر میں 173 صحافیوں نے ووٹنگ کی تھی۔خیال رہے کہ بیلن ڈی آور ایوارڈ فرانس فٹبال کی جانب سے سال 1956 سے ہر سال دیا جارہا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cristiano ronaldo beats lionel messi to win ballon dor 2016 in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply