بومرہ کے دادا کی لاش سابرمتی ندی میں بہتی پائی گئی

ردرا پور:ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بومراہ کے حوالے سے ایک بری خبر یہ ملی ہے کہ ان کے دو روز سے لاپتہ دادا کی لاش اتوار کے روز احمد آباد میںسابر متی ندی میں بہتی پائی گئی۔
84سالہ سنتوک اپنے پوتے سے ملنے آئے تھے۔لیکن جمعہ کے روز سے لاپتہ تھے۔وسترا پور تھانہ میں ان کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔شکایت کے مطابق سنتوک وسترا پور کے سونل اپارٹمنٹ میں اپنی بیٹی کی رہائش گاہ پر رکے تھے۔انہوں نے 5دسمبر کو اپنے یوم پیدائش پر اپنے پوتے جسپریت بومرا سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔لیکن بدقسمتی سے جسپریت سے وہ نہیں مل سکے۔
سنتوک کی بیٹی راجندر نے بتایا کہ جب ہم جسپریت کی ماں دلجیت کور سے ملنے ان کے اسکول جہاں وہ ٹیچر ہیں گئے تو انہوں نے والد کو جسپریت سے ملنے کی اجازت نہیں دی۔
یہاں تک کہ انہوں نے جسپریت کا نمبر دینے سے بھی انکار کر دیا۔جس سے ان کے والد بہت دل برداشتہ ہوئے اور جمعہ کی دوپہر گھر سے نکل گئے اور پھر واپس نہیں آئے۔سنتوک سنگھ کسی دور میں گجرات کے ایک کامیاب کاروباری تھے اور کئی فیکٹریوں کے مالک تھے۔
لیکن کاروبار تباہ ہوجانے کے باعث رکشہ چلانے پر مجبور ہوگئے تھے۔اور ان کی بہو جسپریت کو لے کر الگ رہنے لگی تھی۔ اب سنتوکسنگھ چاہتے تھے کہ اپنی زندگی مین آخری بار وہ جسپریت کو گلے لگالیںلیکن ان کی یہ حسرت پوری نہ ہو سکی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cricketer jasprit bumrahs grandfather found dead in gujarat in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply