قطر کا قومی دن کرکٹ ستاروں کے جھرمٹ میں منایا جائے گا،آفریدی، یوسف پٹھان، محمد کیف سمیت متعدد کرکٹرز مدعو

دوحہ:قطر نے اپنے قومی دن پر منعقد ہونے والے ٹی۔20 اور ون ڈے میچوں کے لئے ہندوستان اور پاکستان سمیت متعدد کھلاڑیوں کو شرکت کے لئے مدعو کیا ہے جس میں شرکت کے لئے محمد کیف اور یوسف پٹھان نے شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، سعید اجمل، کامران اکمل، عبدالرزاق اور محمد عامر سمیت دیگر کھلاڑی قطر کے قومی دن پر ہونے والے ٹی 20 اور ون ڈے میچ میں حصہ لیں گے۔ قطر کے منتظمین کے مطابق ٹی 20 میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ ایک روزہ میچ 18 دسمبر کو ایشین ٹاؤن کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا۔
شاہد آفریدی ورلڈ اسٹارز ٹیم کی قیادت کریں گے جس کی کوچنگ سابق برطانوی وکٹ کیپر بلے باز پال نکسن کر رہے ہیں جبکہ سابق پاکستانی اوپنر عامر سہیل منیجر ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں گراہم اونینز، یوسف پٹھان، جیروم ٹیلر، پرویز معروف، چمندا واس، نوروز منیگل، کیسریک ویلیمز، لکشمی پتی بالاجی، محمد شریف، محمد الیاس، محمد اشرفل اور محمد کیف شامل ہیں۔ دوسری جانب پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق، بلے باز کامران اکمل، فاسٹ باؤلر محمد عرفان سمیت ہندستانی اور سری لنکن کھلاڑی قطر اسٹارز کی نمائندگی کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق اب تک جن کھلاڑیوں کی ان میچوں میں شرکت یقینی ہوئی ہے ان میں ہندستان سے محمد کیف اور یوسف پٹھان،پاکستان کے شاہد آفریدی، کامران اکمل، عبدالرزاق، سلمان بٹ، صہیب مقصود، عمر اکمل، محمد سمیع، سعید اجمل اور فواد عالم، ویسٹ انڈیز سے جیروم ٹیلر اور کیسریک ولیمز، جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز اور عمران طاہر، سری لنکا سے چمندا واس اور پرویز معروف، انگلینڈ کے لائم پلنکیٹ اور گراہم اونینز، بنگلہ دیش کے محمد اشرفل اور افغانستان کے نوروز منیگل شامل ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cricket stars converge for qatar national day celebration match in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply