سوئزر لینڈ کے برفیلے میدان پر سہواگ اور آفریدی کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ

سوئس آلپ(سوئزر لینڈ): ابھی تک کسی نے برف پر آگ لگتے یا کسی کو آگ اگلتے سنا یا دیکھا نہ ہو گا لیکن کسی کو ملے نہ ملےیہ موقع کر کٹ شوقینوں کو8اور9فروری کو اس وقت ضرور دیکھنے کو ملے گا جب برصغیر کے دو جارح بلے باز جو دنیا کے تمام بولروں کے خواب میں ان کا تعاقب کرتے نظر آتے ہوں گے اپنے بلے سے آسمان سے باتیں کرتے چھکے اور زمین کی لمبائیوں کو ناپنے والے چو کوں سے اپنے بلے سے آگ اگل کر منفی ڈگری درجہ حرارت میں ڈوبے ہوئے ماحول کو گرما دیں گے۔
یہ دونوں بلے باز ہندوستان کے وریندر سہواگ اور پاکستان کے شاہد آفریسی ہیں جو سوئس آلپ میں ’سینٹ مورز آئس کرکٹ2008‘ کے عنوان سے کھیلے جانے والے دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنی اپنی ٹیم کی قیادت کریںگے۔شاہد آفریدی رائلز الیون کی اور وریندر سہواگ ڈائمنڈز کی قیادت کریں گے۔
اس ٹورنامنٹ میں جو منجمد کردینے والیے درجہ حرارت والے سوئزرلینڈ کے پہاڑی خطہ میں کھیلا جا رہا ہے، ان دونوں شہرہ آفاق بلے بازوں کے علاوہ شعیب اختر، عبد الرزاق، مہلا جے وردھنے ، جیک کیلس، ظہیر خان ،مائیکل ہسی اور ماضی کے کئی معروف انٹرنیشنل کرکٹرز جلوہ دکھائیں گے۔اس مقابلہ کو دیکھنے کے لیے پاکستان کے سابق آل راؤنڈر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شانیرا بھی پہنچ چکی ہیں۔
ٹیمیں اس طرح ہیں ۔
وریندر سہواگ ڈائمنڈ الیون:
وریندر سہواگ ، ظہیر خان، محمد کیف، اجیت اگرکر، مہلا جے وردھنے، لیستھ منگا، تلک رتنے دلشان، مائیکل ہسی، اینڈریو سائمنڈز، متھن منہاس، رمیش پوار اور روہن جئین۔
شاہد آفریدی رائلز الیون:شاہد آفریدی، شعیب اختر، عبد الرزاق، جیککیلس، گریماسمتھ، ڈینیل ویٹوری، ناتھن میک کولم، گرانٹ ایلیٹ، مونٹی پنیسر، اویس شاہ، میٹ پرائر اور ایڈن اینڈریوز۔

Title: cricket on ice afridis royals take on sehwag xi in swiss alps | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply