ویمنز کرکٹ ٹیم کا ممبئی ہوائی اڈے پر والہانہ استقبال

ممبئی: ہندوستانی خواتین کرکٹروں کے تئیں ملک کی سوچ بدلنے کا ہی یہ نتیجہ ہے کہ جب آئی سی سی ورلڈ کپ میں خطاب سے چوکنے کے بعد قومی ٹیم کی کھلاڑی صبح یہاں ممبئی ہوائی اڈے پر پہنچیں تو ان کا کسی ‘ہیرو’ کی طرح شاندار استقبال کیا گیا۔ واضح رہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں ہوئے ورلڈ کپ میں میزبان انگلینڈ سے فائنل میں نو رن سے ہار کر تاریخ رقم کرنے سے محروم ہوگئی تھی۔
لیکن کوالیفائر کے ذریعے ٹورنامنٹ میں پہنچی ٹیم کی کھلاڑیوں نے کمال کا مظاہرہ کر کےفائنل میں جگہ بنائی اور ہر بڑی ٹیم کو زبردست چیلنج پیش کیا۔ متالی راج کی کپتانی والی ٹیم انڈیا بدھ کی صبح یہاں ممبئی پہنچیں جہاں بڑی تعداد میں شائقین نےہندوستانی کھلاڑیوں کا شاندار خیر مقدم کیا۔یہاں بڑی تعداد میں میڈیا بھی موجود تھی۔ بلے باز ہرمن پریت کور، پونم راوت، سشما ورما، جھولن گوسوامی سب کے گلے میں پھول مالائیں اور ہاتھوں میں گلدستے تھے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cricket india women arrive in mumbai to grand welcome in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply