عظیم کرکٹر حنیف محمد کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا

کراچی: نصف صدی پہلے ویسٹ انڈیز کے خلاف برج ٹاؤن کی پچ پر متواتر16گھنٹے تک جدوجہد کرتے ہوئے 337رنز کی صبر آزما اننگز کھیل کر پاکستان کو یقینی شکست سے بچانے میں کامیاب رہنے والے پاکستان کے عظیم بلے باز کی زندگی کو بچانے کی جدوجہد کرتے ہوئے آغا خان ہاسپٹل میں ان کےمعالجین نے انہیں مصنوعی سانس دلانے والی مشین پر ڈال دیا ۔
واضح رہے کہ حنیف محمد پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں اور تنفس کی شکایت کے باعث انہیں 31جولائی کو اسپتال میں داخل کیاگیا تھا۔ان کے بیٹے شعیب محمد نے بتایا کہ ان کے والد کی پھر بائیوپسی کی گئی ہے اور اسے جانچ کے لیے لندن بھیجا گیا ہے۔
شعیب نے کہا کہ ان کے والد کا جو نیا علاج شروع ہو گا وہ کافی مہنگا ہے اور ان کی استطاعت سے باہر ہے۔ وہ ان کے علاج کے اخراجات تنہا برداشت نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ انہیں حکومتی مدد کی ضرورت پڑے گی اور اس کے اسپورٹس فنڈ سے ان کے والد کی امداد کی جانا چاہئے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cricket great hanif mohammad fights for life at karachi hospital in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply