ٹریورہونز کو کرکٹ آسٹریلیا نے عبوری چیف سلیکٹر مقرر کر دیا

سڈنی:خراب دور سے گزر رہی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو فتح کی پٹری پر واپس لانے کے لیے کرکٹ بورڈ نے ٹریور ہونز نیا چیف سلیکٹر اور ٹیم میں سابق کپتان گریگ چیپل کو عارضی طور پر سلیکشن کمیٹی میں شامل کیاگیا ہے۔
ٹریور ہونزکٹ آسٹریلیا (سی اے) کے چیف سلیکٹر راڈ مارش کی جگہ لیں گے جنہوں نے بدھ کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔بورڈ نے سلیکٹر ٹیم میں سابق آسٹریلوی کپتان چیپل کو بھی عارضی عہدے پر شامل کیا ہے۔
وہ اس سے پہلے قومی ٹیلنٹ منیجر رہے تھے۔ سی اے کے صدر ڈیوڈ پیوار نے کہا کہ ہمارے لئے یہ ضروری ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ان خطوط پر بہترین امیدواروں کو منتخب کریں۔
ٹریور بہت تجربہ کار سلیکٹر ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ اس موسم گرما سیزن میں نہایت با صلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔جب تک ہم راڈنے مارش کی جگہ کوئی مستقل انتخاب نہیں کر لیتے ٹریور اس عہدے پر فائز رہیں گے۔“

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cricket australia names trevor hohns interim chairman of selectors in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply