کامن ویلتھ گیمز کے لیے ہندوستانی ہاکی ٹیم سے سردار سنگھ ڈراپ، گول کیپر سی جیش کی واپسی

نئی دہلی: آسٹریلیائی صوبہ کوئینز لینڈ کے شہر گولڈ کوسٹ میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے لیے ہندوستانی ہاکی ٹیم اکا اعلان کر دیا گیا۔ من پریت سنگھ کی قیادت میں آسٹریلیا جانے والی اس ٹیم میں گول کیپر پی آر سریجیش کی واپسی ہوئی تو دوسری جانب سابق کپتان سردار سنگھ کو ڈراپ کر دیا گیا۔
ہندوستانی ٹیم پول بی میں ہے جس میں دیگر ٹیمیں پاکستان ، ملیشیا،ویلز اورانگلستان ہیں۔ ہندوستان لیگ کا آغاز روایتی حریف پاکستان کے خلاف 7اپریل کو میچ کھیل کر کرے گا۔
من پریت کو کپتان بنایا گیا ہے تو ان کے نائب کی ذمہ داری چینگ لینسانا کانگوجم کے کندھوں پر ڈال دی گئی۔من پریت کی قیادت مین ہندوستانی ٹیم نے 2017میں ایشیا کپجیتا اس کے بعد گذشتہ سال اڑیسہ کے دارالخلافہ بھونیشور میں مینز ہاکی ورلڈ لیگ میں کانسے کا تمغہ جیتا۔

Title: commonwealth games 2018 sardar singh dropped pr sreejesh finds spot in india hockey squad | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply