ہندوستانی خواتین ٹیم نے ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں پاکستان کو5وکٹ سے ہرایا

بینکاک: ایکتا بشٹ (20 رن پر تین وکٹ) کی خطرناک گیند بازی اور کپتان ہرمن پریت کور (16 رن پر دو وکٹ اور ناٹ آؤٹ 26) کی آل راؤنڈ کارکردگی سے ہندستانی خواتین نے پاکستان کو چار گیند باقی رہتے منگل کو پانچ وکٹ سے ہراکر خواتین ٹوئنٹی 20 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور ٹیبل میں سرفہرست مقام حاصل کر لیا۔
گزشتہ چمپئن ہندستانی ٹیم نے پاکستان کو سات وکٹ پر 97 رن پر روکنے کے بعد 19.2 اوور میں پانچ وکٹ پر 98 رنز بنا کر جیت حاصل کر لی۔دونوں ٹیموں کا یہ تیسرا میچ تھا اور ہندستانی ٹیم اب چھ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں چوٹی پر ہے جبکہ پاکستان چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے مقام پر کھسک گیا ہے۔
ہندستانی کپتان ہرمن پریت کو ان کی آل راونڈ کارکردگی کے لئے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ہندستان نے اس کے ساتھ ہی پاکستان کو آئی سی سی کی طرف سے دیئے گئے چھ پوائنٹس کا کرارا جواب دے دیا۔ہندستان کے پاکستان کے ساتھ تین میچوں کی دو طرفہ سیریز نہ کھیل پانے کی وجہ سے آئی سی سی نے پاکستان کو ان میچوں کے چھ پوائنٹس دے دیے تھے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Clinical india beat pakistan by five wickets in womens t20 asia cup in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply