ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے کمال کی بیٹنگ کا مظاہرہ کرکے دوسرا ٹسٹ ڈرا کر دیا

جمیکا:آل راؤنڈر روسٹن چیز کی شاندار سنچری اور بلیک ووڈ ، وکٹ کیپر ڈوریچ اور کپتان جیسن ہولڈر نے ہاف سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹسٹ کا ڈرا کر دیا۔
اگرچہ پہلی اننگز میں 196رنز پر آؤٹ ہونے اور پھر جواب میں ہندوستان کو500رنز بنانے کا موقع دے کر ویسٹ انڈیز نے از خود اپنی شکست کا سامان کر لیا تھا۔اور جب اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے اس نے 304رنز بنانے کی کوشش میں محض48رنز پر ٹاپ آرڈر کے چار بلے باز بشمول تجربہ کارسیموئل سے ہاتھ دھو لیے تو اس کی شکست نوشتہ دیوار نظر آرہی تھی۔
لیکن ادھر چوتھے روز کچھ تو بارش نے مسیحائی کی اور ویسٹ انڈیز چوتھے روز آخری سیشن میں بیٹنگ کرنے سے بچ گئی اور رہی سہی کسر چیز، بلیک ویل، ہولڈر اور ڈوررویچ نے نہایت صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کے تمام بولروں کے خلاف زبردست مزاحمت کر کے اپنی ٹیم کو سریز میں زندہ رکھنے میں کامیابی حاصل کر لی۔
چیز نے دو ساتھی بلے بازوں کے ساتھ سنچری اور ایک کے ساتھ نصف سنچری پارٹنر شپ کی۔انہوں نے پہلے تو پانچویں وکٹ کے لیے بلیک ویل کے ساتھ 93رنز کی اس کے بعد ڈورویچ کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لیے 144اور پھر کپتان ہولڈر کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لیے 103رنز کی غیر مفتوح پارٹنر شپ کی۔
اور ویسٹ انڈیز کا اسکور 6وکٹ پر 388تک پہنچا کر میچ ڈرا کردیا۔ ٹیم انڈیا کی جانب سے محمد شامی اور امیت مشرا نے دو اور ایشانت شرما اور اشون نے ایک وکٹ لی۔چیز کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ چیز کسی میچ کی ایک اننگزمیں پانچ یا اس سے زائد وکٹ لینے اور پھر سنچری بنانے والے ویسٹ انڈیز کے پانچویں آل راؤنڈر ہیں ۔ اس سے آخری بار یہ کارنامہ گیر سوبرز نے نصف صدی قبل انجام دیا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Classy chase gives wi improbable draw in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply