سٹی فٹبال گروپ کا انڈین سپر لیگ کی ٹیم ممبئی سٹی ایف سی سے معاہدہ

ممبئی،مانچسٹر: ہندوستانی فٹبال کےلئے 28 نومبر ایک بڑا دن ہے ۔ عالمی شہرت یافتہ سٹی فٹبال گروپ ( سی ایف جی) انڈین سپر لیگ کی ٹیم ممبئی سٹی ایف سی میں سب سے زیادہ شیئر حاصل کر نے کے سمجھوتے پر رضا مند ہو گیا ہے۔ ممبئی سٹی ایف سی ، سٹی فٹبال گروپ نیٹ ورک کا آٹھواں کلب ہوگا ۔ سی ایف جی کلب کے پاس 65%شیئر ہوں گے وہیں موجودہ شیئر ہولڈروں، ایکٹر اور فلم پروڈیوسررنبیر کپور اور بمل پاریکھ کے پاس مشترکہ طور سے 35%حصہ داری رہے گی۔ یہ سرمایہ کاری کچھ فٹبال کلبوں کی منظوری کے بعد پوری ہو جائے گی۔

ایکویژیشن ( تحویل) کا اعلان جمعرات کے روز سی ایف جی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سوریانو اور فٹبال اسپورٹس ڈیولپمنٹ لمیٹیڈ اور ریلائنس فاؤنڈیشن کے چیئر پرسن محترمہ نیتا امبانی نے کیا۔ اعلان کے وقت کلب کے فینس بھی موجود تھے۔ اس معاہدے سے ممبئی سٹی ایف سی کو گروپ کے کمرشیل اور فٹبال معلومات کا فائدہ ملے گا ، ساتھ ہی کلب کی رسائی سی ایف جی گلوبل کمرشیل پلیٹ فارم تک ہوگی۔

ممئی سٹی ایف سی کا گھر یلومیدان 8000تماشائیوں کی گنجائش والا ممبئی فٹبال ایرینا ہے جو ایک کثیر المقاصد سپورٹس فیسیلٹی ، اندھیری اسپورٹس کمپلیکس میں واقع ہے۔ سی ایف سی کے اب دنیا بھر میں 13آفس اور 8فٹبال کلب اور فٹبال سے متعلق کاروبار ہیں۔ مارچ 2013میں اپنے قیام کے بعد سے گروپ کا کافی پھیلاؤ ہوا ہے اور اب 2000سے زیادہ ملازمین کوروزگار دیتا ہے اور اس میں 1500سے زیادہ فٹبال کھلاڑی ہیں جو ہر سال 2500سے زیادہ میچ کھیلتے ہیں۔ ’سٹیزنس گیونگ‘ مہم کے ذریعہ ’ سی ایف سی نے اپنے 2019ایڈیشن میں ممبئی سمیت چھ برصغیر میں پھیلے کمیونٹی پروگراموں کو بھی حمایت دی ہے۔

انڈین سپر لیگ اور ہندوستانی فٹبال میں سٹی فٹبال گروپ کا خیر مقدم کرتے ہوئے محترمہ نیتا امبانی نے کہا ’یہ ایک تاریخی موقع ہے ہندوستانی فٹبال نے جو اونچائیاں حاصل کی ہیں یہ اس کا جشن ہے ۔ ہندوستانی فٹبال کے حوالے سے یہ ہمارے عزائم اور ویژن کو ثابت کرتا ہے۔ یہ ہندوستانیفٹبال کی بڑھتی اپیل اور ہندوستان کے فٹبال کے شیدائیوں کی ناقابل فراموش حمایت کاثبوت ہے۔ یہ ہماری فٹبال ،ہمارے کلچر اور کھیل کو فروغ دینے کی ہماری کوششوں کے لئے فخر کا لمحہ ہے۔ ہماری نوجواں طاقتوں اور صلاحیت ہندوستان کو آج دنیا کا سب سے پرکشش عالمی موقع فراہم کرتی ہے۔ وہ بھی ہر شعبہ میں اور خاص طور سے کھیل میں۔ سبھی بھارتیہ فٹبال شیئر ہولڈروں کی طرف سے ، میں سٹی فٹبال گروپ کااستقبال اور ہندوستانی فٹبال میں ان کی دلچسپی اور بھر وسے کےلئے اظہار تشکر کرتی ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ممبئی سٹی ایف سی اور ہندوستانی فٹبال اس تاریخی شراکت داری سے کافی مستفیض ہوں گے۔

اس موقع پر اپنے ردعمل کا ظہار کرتے ہوئے سٹی فٹبال گروپ چیئر مین جلدون المبارک نے کہا ’ ہم مانتے ہیں کہ سرمایہ کاری مکمل طور سے ممبئی سٹی ایف سی ، سٹی فٹبال گروپ اور ہندوستانی فٹبال کو بدل کر رکھ دے گا۔ سٹی فٹبال گروپ ہندوستان میں فٹبال کے مستقبل کے لئے اور ممبئی سٹی ایف سی کے لئے پابند عہد ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ ’ ہم ممبئی سٹی ایف سی کے مداحوں اور مقامی کمیونٹی میں سرگرم رول نبھانے کے لئے پرجوش ہیں اور اپنے ساتھی مالکوں کے ساتھ کام کرکے کلب کو جلد سے جلد تیار کرنے کی کوشش کریں گے۔ سی ایف جی نے سٹی فٹبال گروپ انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر سنیئر وائس پریزیڈنٹ ڈیمیئن ولوبی کو مقرر کیا۔ ڈیمیئن آنے والے ہفتوں میں سنگار پور سے ممبئی منتقل ہوں گے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: City football group acquires majority stake in indian super leagues mumbai city fc in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.