چین نے غوطہ خوری میں پانچواں طلائی تمغہ جیتا

ریو ڈی جینرو: چینی غوطہ خورکاؤ یوآن نے مردوں کی انفرادی 3 میٹر اسپرنگ بورڈ کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ ریو اولمپکس کے غوطہ خوری کے مقابلے میں چین کا یہ پانچواں طلائی تمغہ ہے۔
21 سالہ کاؤ اپنے گروپ کے ابتدائی اور سیمی فائنل راؤنڈ میں سب سے اوپر رہے اور 12 کھلاڑیوں کے فائنل میں بھی انہوں نے پہلے چھٹی ڈائیو کے ساتھ سب سے اوپر رہتے ہوئے 547.60 کا اسکور کیا۔ کاؤ کا یہ اولمپکس میں پہلا ذاتی اور مجموعی طور پر دوسرا طلائی تمغہ ہے۔
انہوں نے لندن اولمپکس 2012 میں مسلسل دومرتبہ طلائی تمغہ جیتا تھا۔ برطانیہ کے 21 سالہ جیک لافر نے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ جیک نے اس سے پہلے مسلسل تین میٹر اسپرنگ بورڈ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔
جرمنی کے پیٹرک کاسڈنگ نے کانسہ کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے فائنل میں بہترین ڈائیو کے ساتھ 98.80 کا اسکور کیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chinas cao yuan dominates mens 3m for gold in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply