پجارا دونوں اننگز میں رن آؤٹ ہونے والے پہلے ہندوستانی بلے باز

نئی دہلی(اسپورٹس رپورٹر): چتیشور پجارا ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں رن آؤٹ ہونے والے پہلے ہندوستانی بلے باز ہو گئے ہیں۔
پجارا کاپہلی اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوجانا ان کے ٹیسٹ کیریر کا پہلا گولڈن ڈک تھا۔پجارا کو جنوبی افریقہ میں رنز بنانے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اب تک چار اننگز میں وہ صرف 49رنز ہی بنا سکے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے اپنے دور کے خطرناک فاسٹ بولر مائیکل ہو لڈنگ نے کمنٹری کے دوران نہایت غصہ میں کہا کہ پجارا وکٹوں کے درمیان دوڑنے میں بہت سست ہے ۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cheteshwar pujara becomes 1st indian to get run out in each innings of a test in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply