ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو 226رنز سے ہرا کر3ٹیسٹ میچوں کی سریز میں1-0کی سبق لے لی

پورٹ آف اسپین:آف بریک بولر آر ایل چیس اور لیگ اسپنر ڈی بشو کی تباہ کن بولنگ کی مددسے ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو 226رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سریز میں 1-0کی سبقت حاصل کر لی۔

453کے ہدف کے تعاقب میں افتتاحی بلے باز بی کے مینڈس کی شاندار سنچری کے باوجود سری لنکا کو کوئی بلے باز چیس اور بشو پر مشتمل اسپن جوڑی کو پسپا نہ کر سکا اور پوری ٹیم 226رنز پر ہی سمٹ گئی۔ مینڈس 210گیندوں پر دس چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 102رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کپتان چنڈی مل نے 27اور میتھیوز نے 31رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے چیس نے چار اور بشو نے تین وکٹ لیے۔جبکہ فاسٹ بولر گیبریل کو دو اور ہولڈر کو ایک وکٹ ملی۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے سات وکٹ پر 223رنز بناکر اپنی دوسری اننگزڈکلیر کر دی تھی۔کیرون پاویل نے 127گیندوں پر 88رنز بنائے ۔

جس کے لیے انہون نے سات چوکے اور دو چھکے لگائے۔کپتان جیسن پولڈر نے 40بالوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے39رنز بنائے۔اور اننگز ڈکلیر کر کے سری لنکا کو453کا ٹارگٹ دیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chase bishoo spin west indies to massive win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply