نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی کراری شکست کے بعد انضمام الحق نے ٹیم میں تبدیلی کے اشارے دیے

لاہور: نیوزی لینڈ میں کھیلی گئی ون ڈے میچوں کی سریز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نہایت مایوس کن کارکردگی دیکھ کر چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قومی ٹیم میں وسیع پیمانے پر ردو بدل کرنے کا واضح اشارہ دیا۔
انہوں نے ایک مقامی ٹورنامنٹ کا ماڈل ٹاؤن کلب گراؤنڈ پر افتتاح کرتے ہوئے انضمام نے کہاکہ جب کوئی ٹیم 0-5سے ہار جائے تو تبدیلی ناگزیر ہوجاتی ہے۔لیکن اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہاکہ وہ یہی کہیںگے کہ گھریلو اور بین الاقوامی سطح پر زیادہ سے زیادہ ون ڈے میچز کھیلے جائیں کیونکہ ہم کافی عرصہ سے ٹی ٹونتی میچز بہت زیادہ کھیل رہے ہیں۔
سرفراز نواز نے جکیپٹن بننے کے بعد سے پاکستانی ٹیم کو فرش سے اٹھا کر عرش تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہوئے پہلے آئی سی سی چمپینز ٹرافی جیتی، پھر یو اے ای میں سری لنکا کو5-0سے وائت واش کیا ۔لیکن نیوزی لینڈ میں گھٹنے ٹیک دیے اور سریز 0-5سے ہار گئے۔البتہ انہوں نے ٹی ٹونٹی کے تین میچوں کی سریز 2-1سے ضرور جیت لی۔

Title: changes in team necessary after nz debacle inzamam | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply