چمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں ہندوستان نے پاکستان کو4-0سے روندا

بریڈا(ہالینڈ): ہندوستان نے یہاں ہفتہ کے روز چمپئینز ٹرافی ہاکی کے افتتاحی میچ میں روایتی حریف پاکستان کو4-0سءروند ڈالا۔ نیلی جرسی کی طرف سے رمن دیپ سنگھ، دل پریت سنگھ، مندیپ سنگھ اور للت اپادھیائے نے گول کیے۔

یہاں کے بی ایچ اینڈ بی سی ہاکی اسٹیڈیم میں پور ے میچ کے دوران ہندوستان پاکستان پر حاوی رہا۔روئلینٹ اوٹمنز کی زیر تربیت پاکستانی ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی تابڑ توڑ حملے کرنا شروع کر دیے ۔اور تھوڑی دیر تک ہندوستانی گول کیپر پی آر سرجیش کو اس وقت تک سر کھجانے کی فرصت نہیں ملی ، محمد عرفان جونیئر نے زبردست گول شاٹ لیالیکن سری جیش نے بہت خوبصورتی سے اس شاٹ کو روک لیا ۔

اسی کے بعد ہندوستان نے میچ میں ایسی واپسی کی کہ پھر میچ جیت کر ہی چھوڑا۔اگر ہندوستان نے کچھ اور مواقع ضائع نہ کیے ہوتے تو شاید پاکستان کی اور بھی بری درگت بنی ہوتی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Champions trophy india humiliate below par pakistan in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply