دھونی،رینا کی آتشیں اننگز اور چہل و بومرا کے فائری اسپیل کی بدولت ہندستان نے سریز 2-1سے جیت لی

بنگلور: مین آف دی میچ اور مین آف دی سریزکا اعزاز پانے والے لیگ اسپنر یجویندر چہل (25 رن پر چھ وکٹ) ک کی شاطرانہ بولنگ اور فاسٹ بولر جسپریت بمرا (14 رن پر تین وکٹ) کی آگ اگلتی گیند بازی کی مدد سےہندوستان نے بدھ کو تیسرے اور فیصلہ کن 20 -20 میچ میں انگلینڈ کو 75 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔
ہندوستان نے سریش رینا اور مہندر سنگھ دھونی کی نصف سنچریوں کی بدولت چھ وکٹوں کے نقصان پر 202 رن کا بڑا اسکور بنایا اور پھر اپنے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کو 16.3 اوور میں 127 رن پر سمیٹ کر 75 رنز سے میچ اور سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔ انگلینڈ نے اپنے آخری کے اپنے سات وکٹ محض آٹھ رنوں کے اندر گنوا دیے۔ چہل نے سیم بلنگس (0)، جوئے روٹ (42)، ایون مورگن (40)، بین اسٹوکس (6)، معین علی (2) اور کرس جارڈن (0) کے وکٹ حاصل کی۔ اس کے علاوہ بمرا? نے جوس بٹلر (0)، لیام پلنکٹ (0) اور ٹامل ملز (0) کو آو¿ٹ کیا۔ ہندوستان سے ملے 203 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری مہمان انگلینڈ کا آغاز بہتر نہیں رہا اور چہل نے سیم بلنگس کو بغیر کھاتہ کھولے رینا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ اس کے بعد جیسن رائے (32) نے جو روٹ (42) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 47 رن کی شراکت داری کی۔ رائے نے 23 گیندوں میں 32 رن کی اپنی تیز اننگز میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔انہیں لیگ اسپنر امت مشرا نے دھونی کے ہاتھوں کیچ کرایا۔
روٹ نے چہل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہونے سے پہلے 37 گیندوں میں 42 رن کی سب سے تیز اننگ میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔ کپتان ایون مورگن نے کپتانی اننگز کھیلتے ہوئے 21 گیندوں پر 40 رن کی اپنی طوفانی اننگز میں دو چوکے اور تین چھکے لگائے۔مورگن کو چہل نے پنت کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ مورگن نے روٹ کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لئے 64 رن کی اہم ترین شراکت داری کی۔ انگلینڈ ایک وقت میں تین وکٹ پر 119 رنز بنا کر مضبوط پوزیشن میں تھا لیکن مورگن اور روٹ کے آؤٹ ہوتے ہی انگلینڈ کے بلے باز تاش کے پتے کی طرح بکھر گئے۔ ہندوستانی گیند بازوں کی قہر ڈھانے والی بالنگ کے آگے انگلینڈ نے اپنے آخری سات وکٹ محض آٹھ رنز کے اندر گنوا دیے۔ انگلینڈ کے چھ بلے باز اکاؤنٹ بھی نہیں کھول سکے۔ ہندوستان کی طرف سے 26 سالہ چہل چار اوور میں 25 رن پر چھ وکٹ لے کر سب سے کامیاب بولر رہے۔ اس کے علاوہ بمرا? نے 2.3 اوور میں 14 رن پر تین وکٹ اور مشرا نے 23 رن پر ایک وکٹ لے کر ہندوستان کو 2-1 سے سیریز جھولی میں ڈال دی۔ سیریز کا پہلا میچ انگلینڈ نے سات وکٹوں سے جبکہ دوسرا میچ ہندوستان نے پانچ رنوں سے جیتا تھا۔.
.اس سے پہلے 20 -20 کے بادشاہ سریش رینا (63) اور دنیا کی بہترین فنیشر مہندر سنگھ دھونی (56) کی آتشیں نصف سنچریوں سے ہندوستان نے چھ وکٹ پر 202 رن کا مضبوط اسکور بنایا۔ رینا نے 45 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز میں دو چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔ رینا کی گزشتہ سات سال میں ٹوئنٹی -20 بین الاقوامی میچوں میں یہ پہلی نصف سنچری ہے۔ رینا نے ٹوئنٹی -20 میں اپنی آخری نصف سنچری 2010 میں بنا ئی تھی۔ سابق کپتان دھونی نے سب سے چھوٹے فارمیٹ میں اپنی پہلی نصف سنچری بنا دی۔ دھونی نے 36 گیندوں پر 56 رنز میں پانچ چوکے اور دو چھکے لگائے۔ دھونی کا اس سے پہلے سب سے بہترین اسکور ناٹ آؤٹ 48 رنز تھا۔ دھونی نے ٹوئنٹی -20 میں اپنی پہلی نصف سنچری بنانے کے لئے 76 اننگز تک انتظار کیا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ آئر لینڈ کے گیری ولسن (42 میچ) کے نام تھا۔ یوراج سنگھ نے طوفانی اسٹائل سے ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 27 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ یوراج نے اسٹیورٹ براڈ کے ورلڈ کپ اوور کی یاد دلاتے ہوئے کرس جارڈن کی اننگ کے 18 ویں اوور میں چھکا، چھکا، چوکا اور چھکا لگاتے ہوئے کل 24 رنز بنا ڈالے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chahal takes 6 england lose 8 for 8 in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply