ایلسٹر کک کو پہلے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والے پانچویں بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل

نئی دہلی: انگلستان کے سابق کپتان و افتتاحی بلے باز ایلسٹر کک ہندوستان کے خلاف رواں سریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں ،جو کک کے ٹیسٹ کیریر کا بھی آخری ٹیسٹ میچ ہے،شاندار سنچری بنا کر اپنے ٹیسٹ کیریر کے پہلے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والے پانچویں بلے باز ہوگئے۔

کک نے اپنی یہ تاریخی سنچری اپنی اننگز کی 206ویں اور رویندر جڈیجہ کے27ویں اوور کی پہلی گیند پر 5رنز (ایک رن اور اوور تھرو پر باؤنڈری سے چار)سے مکمل کی۔

جس وقت کک نے اپنی یہ تاریخی سنچری مکمل کی تو ان کی فیملی اسٹیڈیم میں اور ان کے جانشین کپتان روٹ دوسرے اینڈ پر موجود تھے۔کک نے اپنی سنچری206گیندوں پر8چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Centuries in debut farewell tests alastair cook fifth batsman to achieve rare feat in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply