وراٹ کوہلی نے 15واں ٹیسٹ میچ جیت کرمحمد اظہر الدین کو پیچھے چھوڑ دیا

حیدر آباد:فتح کے دوش پر سوار وراٹ کوہلی نے بنگلہ دیش سے پیر کو واحد ٹیسٹ جیت کر ملک کے دو سابق کپتانوں سنیل گواسکر اور محمد اظہرالدین کو پیچھے چھوڑ دیا۔
وراٹ کی اپنی کپتانی میں 23 میچوں میں یہ 15 ویں فتح تھی۔جبکہ محمد اظہر الدین نے47ٹیسٹ میچوں میں سے14ٹیسٹ جیتے تھے ۔ علاوہ ازیں کوہلی مسلسل 19 میچوں سے غیر مفتوح ہیں۔وراٹ نے مسلسل میچوں میں غیر مفتوح رہنے کا سابق کپتان گواسکر کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔گواسکر کی قیادت میں ہندستانی ٹیم 1977 سے 1979 تک مسلسل 18 میچوں میں غیر مفتوح رہی تھی۔
مہندر سنگھ دھونی کی جگہ ٹیسٹ کپتان بنے وراٹ کے غیر مفتوح رہنے کا سلسلہ 20 اگست 2015 کو کولمبو میں سری لنکا کے خلاف شروع ہوا تھا جو اب تک جاری ہے۔ ہندستان نے اس دوران سری لنکا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور بنگلہ دیش سے سیریز جیتیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Captain virat kohli breaks mohammad azharuddins record in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply