کناڈا 313 کھلاڑیوں کا جتھہ ریو بھیجے گا

ٹورنٹو: کناڈا برازیل کے ریو ڈی جینرو میں پانچ سے 21 اگست تک ہونے والے اولمپک کھیلوں میں اپنے 313 کھلاڑی بھیجے گا۔ کناڈا نے گزشتہ لندن اولمپکس میں ایک طلائی تمغہ جیتا تھا۔
اس بار وہ تمغہ حاصل کرنے کی اپنی تعداد میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔ ٹریمپولن کھلاڑی روزی میک لینن نے چار سال پہلے لندن میں ملک کا واحد طلائی تمغہ جیتا تھا اور وہ اپنے اس تمغہ کا دفاع کرنے اتریں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کناڈا سے مردوں سے زیادہ خواتین کھلاڑی ریو میں حصہ لیں گی۔
ریو میں کناڈا کی 187 خواتین کھلاڑی اور 126 مرد کھلاڑی اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔ریو جانے والی کناڈیائی ٹیم کا اعلان پیر کو کیا گیا۔ خواتین سائیکلسٹ جارجیا سمرلنگ بھی ریو میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Canada to send 313 athletes to rio olympics in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply