آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ سے ٹسٹ سریز جیت کرٹیم انڈیا کو اول پوزیشن سے محروم کردیا

کرائسٹ چرچ: فاسٹ بولروں جیمز پیٹنسن اور جیکسن برڈ کی تباہ کن بولنگ اور جووبرنزاور اسٹیو اسمتھ کی شاندار سنچریوں اور ہاف سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹ سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سریز 2-0سے جیت کر عالمی ٹیسٹ رینکنگ کی اول پوزیشن سے ہندوستان کو بے دخل کر کے خود نمبر ون کی پوزیشن پر قبضہ کر لیا۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے افتتاحی بلے باز جوو برنز اور کپتان اسٹیو اسمتھ کی دوسری اننگز میںبھی شاندار ہاف سنچری اور عثمان خواجہ کی 45رنز کی اننگز کی مدد سے جیت کے لیے 201کے ہدف کا تعاقب محض 3وکٹ کے نقصان پر کامیابی سے کر لیا۔برنز نے 162گیندوں پر 9چوکوں کی مدد سے 65، اسمتھ نے 46بالوںپر چار چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ53ناٹ آو¿ٹ رنز بنائے۔ جبکہ عثمان خواجہ نے 66گیندوں کا سامنا کرکے 4چوکوں کی مدد سے 45اور وارنر نے 33بالوں پر تین چوکوں کی مدد سے22رنز بنائے۔اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا گذشتہ9ٹسٹ میچوں میں کوئی ٹیسٹ ہارے بغیر 6ٹیسٹ میچ جیت چکا ہے ۔ اور اس تازہ کامیابی کے بعد اس نے پہلی پوزیشن پر قبضہ کرنے کے ساتھ ہی 1ملین ڈالر کی انعامی رقم بھی اپنے نام کر لی۔ اگر نیوزی لینڈ سے یہ سریز برابر ہو گئی ہوتی تو یہ اول پوزیشن اور انعامی رقم ٹیم انڈیا کی جیب میںہوتی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Burns smith shine in australias seven wicket win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment