بمراہ، روہت اور دھونی کی مدد سے ہندوستان نے سری لنکا سے تیسرا ون ڈے بھی جیتا

کینڈی:ہندوستان نے جسپریت بمراہ کی عمدہ بولنگ (پانچ وکٹ) کے بعد افتتاحی بلے باز روہت شرما کی شاندار سنچری اور سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے157رنز کی ناقابل شکست شراکت کی بدولت سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میچ میں6 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز0-3سے اپنے نام کر لی۔کینڈی میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تو مہمان بولر جسپریت بمراہ نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکن بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔ لہیرو تھری مانے کے سوا کوئی بھی میزبان بلے باز ہندوستانی بولروں کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا او ر پوری ٹیم 9 وکٹوں پر 217 رنز ہی بنا سکی۔
تھریمانے 80 رنز بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔ جسپریت نے 27 رنز کے عوض5 وکٹیں حاصل کیں۔جبکہ پانڈیہ، اکشر پٹیل اور جاڈھو نے ایک ایک وکٹ لی۔218کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم کا آغاز کسی ڈراونے خواب سے کم نہ تھا کیونکہ محض 61رنز پر اس کے چار چوٹی کے بلے باز شیکر دھون، وراٹ کوہلی، کے ایل راہل اور جاڈھو پویلین لوٹ چکے تھے۔ لیکن روہت شرما کو مہندرا سنگھ دھونی جیسے تجربہ کار اور بہترین فنیشر کا ساتھ مل گیا اور ان دونوں نے 157 رنز کی ناقابل شکست شراکت سے ہند کو 46ویں اوور میں ہدف تک رسائی دلانے کے ساتھ ساتھ سیریز بھی 3-0سے جتوادی ۔روہت شرما نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے145گیندوں پر 16چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 124 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دھونی نے86گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 67 رنز بنائے۔ جسپریت بمراہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bumrah five for rohit ton secure series win for india in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply