تیسرا ٹیسٹ جیت کر ہندوستان نے بارڈر گواسکر ٹرافی پر قبضہ برقرار رکھا

ملبورن: ہندوستان کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز بارش ہوجانے کے باعث پہلا سیشن بے چینی میں گذارنے کے بعد دوسرے سیشن میں محض27گیندوں کے کھیل میں آسٹریلیا کو 137رنز سے شکست دے کر نہ صرف چار ٹیسٹ میچوں کی سریز نہ ہارنا یقینی بنا لیا بلکہ بارڈر گواسکر ٹرافی پر بھی اپنا قبضہ برقرار رکھا کیونکہ اس سے قبل وہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سریز جیت چکا ہے اور
ٹرافی پر قبضہ برقرار رکھنے کے لیے اسے رواں سریز صرف ڈرا کرنی تھی جو اس جیت کے ساتھ ہی طے پا گئی کیونکہ آخری میچ اگر ہندوستان ہار بھی جاتا ہے تو بھی ہندوستان سریز ہارے گا نہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے ملبورن میں37سال بعد کوئی ٹیسٹ میچ جیتا ہے۔ اس سے قبل 1980-81میں سنیل گواسکر کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کو59رنز سے ہرایا تھا۔

اس وقتگ اس میچ کے ہیرو اگر فاسٹ بولر کپل دیو تھے تو اس میچ میں ہیرو فاسٹ بولر جسپریت بومرا تھے۔ لیکن 1981میں گواسکر کی ٹیم نے ایک قلیل اسکور142رنز کا دفاع کیا تھا۔

ہندوستان نے رواں ٹیسٹ میچ کے آخری روز اپنے چوتھے روز کی ناتمام اننگز 8وکٹ پر258 رنز سے شروع کی لیکن تین رنز کے اضافہ کے بعد ہی بومرا اور یشانت نے آخری دو وکٹ بھی گراکر ہندوستان کو ایک تاریخی فتح سے ہمکنار کر دیا۔ بومرا کو میچ میں9وکٹ لینے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bumrah finishes with nine as india retain border gavaskar trophy in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment