نہرہ، بومرا اور رہل کی بدولت ہندوستان انگلستان کو ہرا کر سریز میں 1-1کی برابری پر آگیا

ناگپور: تجربہ کار فاسٹ بولر اشیش نہرا نے پہلے اور ناتجربہ کار فاسٹ بولر جسپریت بومرا نے آخری اوور میں اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کو انگلستان کے خلاف دوسرے ٹونٹی ٹونٹی میچ میں 5رنزسے جتوا کر تین ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی سریز میں 1-1کی برابری دلادی۔ اتوار کو یہاں ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں ہندستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کے ایل راہل کی 71 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت آٹھ وکٹ پر 144 رن کا مشکل اسکور بنایا اور پھر انگلینڈ کو مقررہ 20 اوور میں چھ وکٹ پر 139 رن پر روک کر پانچ رنز سے میچ اپنے نام کر لیا۔ انگلینڈ کو آخری دو اوورز میں جیت کے لئے 24 رنز کی ضرورت تھی لیکن آشیش نہرا نے اپنے چوتھے اورا ننگز کے 19ویں اوور میں 16 رن دے کر ہندوستانی خیمہ میں سناٹا پیدا کر دیا۔ کیونکہ آخر ی اوور میں انگلینڈ کو فتح کے لیے صرف آٹھ رن کی ضرورت تھی اور گیند نا تجربہ کار مگر ٹوئنٹی -20 اسپیشلسٹ بومرا کے ہاتھوں میںتھی۔
بومرانے اپنی پہلی گیند پر جو روٹ (38) کو ایل بی ڈبلیو کرکے مہمان ٹیم کو زبردست جھٹکا دیا۔ دوسری گیند پر ایک رن اور تیسری گیند پر کوئی رن نہیں دیا۔ بومرانے چوتھی گیند پر بٹلر کو بولڈ کر انگلینڈ کی جیت کی رہی سہی امیدوں کو بھی بولڈ کر دیا۔آخر ی دو گیندوں پر انگلینڈ کو سیریز میں 0۔2 کی سبقت حاصل کرنے کے لئے سات رن چاہئے تھےلیکن بومرا حریف بلے بازوں کو یہ رنز بھی آسانی سے بنانے دینے کا کوئی موقع نہیں دینا چاہتے تھے اور پانچویں گیند پر ایک رن دیا اور پھر چھٹی گیند خالی نکال کر ہندوستان کو پانچ رنز سے جیت دلا دی اور سیریز میں 1-1 سے برابری کی پوزیشن دلادی۔ 145 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اترے انگلینڈ کا آغاز ٹھیک نہیں رہا۔ نہرا نے ٹیم کے 22 کے اسکور پر اوپنر جیسن رائے (10) اور سیم بلنگس (12) کو آVٹ کر انگلینڈ کو زبردست جھٹکا دیا۔ رائے اور بلنگس نے ایک ایک چھکا لگایا۔ اس کے بعد جو روٹ (38) نے سنبھل کر کھیلتے ہوئے بین اسٹوکس (38) کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 6.4 اوور میں 52 رن کی ساجھیداری کرکے انگلینڈ کو میچ میں واپس لانے کی پوری کوشش کی لیکن اسٹوکس کو نہرا نے ایل بی ڈبلیو کرکے انگلینڈ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
اسٹوکس نے 27 گیندوں پر 38 رنز کی اپنی دھماکہ خیز اننگز میں دو چوکے اور اتنے ہی چھکے لگائے۔روٹ نے 38 گیندوں میں 38 رن میں دو چوکے لگائے۔ گزشتہ میچ میں شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلانے والے کپتان ایون مورگن اس میچ میں زیادہ کچھ نہیں کر س?ے۔ مورگن نے 23 گیندوں پر 17 رنز میں ایک چوکا لگایا۔مورگن کو لیگ اسپنر امت مشرا نے پانڈیا کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ اس کے علاوہ وکٹ کیپر جوس بٹلر نے 10 گیندوں میں 15 رن کی اننگز میں ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا۔بٹلر کو بومرانے بولڈ کیا۔انگلینڈ کو آخری اوور میں جیت کے لئے آٹھ رن چاہئے تھا، لیکن بومرانے آخری اوور میں محض دو ہی رن دیا اور پانچ رنز سے ہندستان کو جیت دلا دی۔ 144 رنز کے عام اسکور کا دفاع کرنے میں ہندوستان کے گیندبازوں نے شاندار کردار ادا کیا۔ نہرا نے اپنے تجربے کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے چار اوور میں 28 رن دے کر تین کھلاڑیوں کو آVٹ کیا۔ اس کے علاوہ مین آف دی میچ بومرانے چار اوور میں 20 رن دے کر دو وکٹ لئے۔ لیگ اسپنر امت مشرا کو 25 رن پر ایک وکٹ ملا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bumrah denies england at the finish in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply