لارڈز ٹیسٹ میں ہندوستان کو اننگز اور 159رنز سے ہرا کر انگلستان سریز میں2-0 آگے

لندن: آل راؤنڈر ووکس کی شاندار سنچری اور فاسٹ بولروں اینڈرسن و کرس براڈ کی تباہ کن سوئنگ بولنگ کی بدولت انگلستان نے ہندوستان کوکھیل کے ہر شعبہ میں بری طرح پسپا کر کے لارڈز ٹیسٹ میچ ایک اننگز اور 159رنز سے جیت لیا ۔

اس جیت کے ساتھ ہی انگلستان کو پانچ ٹیسٹ میچوں کی سریز میں2-0 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ انگلستان نے بارش کا خدشہ محسوس کرتے ہوئے اپنی تیسرے روز کی ناتمام اننگز 7وکٹ پر 357میں صرف39رنز کا اضافہ کر کے اننگز ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ 289رنز کے خسارے سے اپنی دوسری اننگز شروع کرتے ہوئے ایک بار پھر ہندوستان نے بڑا مایوس کن آغاز کیااور دوسری اننگز میں بھی اس کا پہلا وکٹ صفر اسکور پر گر گیا۔

اور ابھی وہ اننگز کی شکست سے میلوں دور تھا کہ اس کی نصف ٹیم جس میں کپتان وراٹ کوہلی بھی شامل تھے آؤٹ ہو کر پویلین جا چکی تھی۔اور جب61رنز پر دنیش کارتک بھی آؤٹ ہو گئے تو ایسا لگ رہا تھا کہ اس اننگز میں تو ٹیم انڈیا نہ صرف پہلی اننگز کا اسکور107بھی نہیں پا ر کر سکے گی بلکہ شاید 100کا ہندسہ بھی نہ چھو سکے۔

لیکن ہاردیک پانڈیا اور روی چندر اشون کے درمیان ساتویں وکٹ کے لیے55رنز کی پارٹنر شپ کی بدولت ہندوستان پہلی اننگز کے اسکور کو پار کرنے میں تو کامیابہو گیا لیکن اننگز سے ہار پھر بھی نہیں ٹال سکا اور پوری ٹیم130رنز پر ڈھیر ہو گئی۔اشون نے ڈیڑھ گھنٹہ وکٹ پر گذارا اور48گیندوں پر 5چوکوں کی مدد سے33رنز بناکر نمایاں رہے۔

پانڈیا نے بھی ڈیڑھ گھنٹہ بیٹنگ کی اور 43گیندوں پر 26رنز بنائے۔ جس میں ان کے 5چوکے شامل ہیں۔چتیشور پجارا اور وراٹ کوہلی17-17رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اجنکیا رہانے نے13رنز بنائے ۔اینڈرسن اور براڈ نے چار چار وکٹ لیے۔ووک کو دو وکٹ ملے۔ووکس کو سنچری بنانے اور میچ میں4وکٹ لینے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

آخری اسکور اس طرح رہا: ہندوستان:-پہلی اننگز 107اور دوسری اننگز 130۔ انگلستان7وکٹ پر 396 ڈکلیئر(ووکس137،بیرسٹو93،کورن 40، پوپ 28اور بٹلر24 رنز، محمد شامی3 پانڈیا 3 اور ایشانت شرما ایک وکٹ)۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Broad anderson and woakes batter india in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply