انگلستان کا آسٹریلیا کے خلاف5-0کا وائٹ واش

مانچسٹر: آف اسپنر معین علی کی تباہ کن بولنگ کے بعد وکٹ کیپر بلے باز جوزف بٹلر کی شاندار سنچری کی بدولت انگلستان نے آسٹریلیا کو پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں ایک وکٹ سے شکست دے کر سریز 5-0سے جیت لی۔206رنز کے ٹارگٹ کے تعاقب میں اگرچہ آسٹریلیائی فاسٹ بولروں اسٹانلیک،رچرڈسن اور اسٹوائنیس نے انگلستان کی بیٹنگ صف میں زبردست تباہی مچاتے ہوئے محض 114رنز پر اس کے8کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کو سریز میں پہلا اور آخری میچ جیتنے کی دہلیز تک پہنچا دیا ۔

بٹلر دوسرے اینڈ سے تسلسل سے وکٹیں گرتے دیکھ رہے تھے ۔لیکن ابھی ہدف اتنی دور تھا کہ وہ خطرہ بھی نہیں مول لیانا چاہتے تھے۔تاہم انہیں عادل رشید جیسے اس کھلاڑی کا ساتھ مل گیا جو ان کی ہدایت کے مطابق کریز پر ڈٹا رہا اور بٹلر لمبی ہٹیں لگاتے رہے۔لیکن عین اس وقت جب انگلستان ہدف سے صرف11اور بٹلر سنچری سے2رنز دور تھے عادل رشید بٹلر کے ساتھ نویں وکٹ کے لیے81رنز کی پارٹنر شپ کر کے 20رنز بنا کر بٹلر کو داغ مفارقت دے گئے۔ قابل ذکر ہے کہ عادل نے بڑی صبر آزما اننگز میں 47گیندوں کا سامنا کیا اور کوئی چوکا چھکا لگائے بغیر20رنز بنائے۔

لیکن ان کے آؤٹ ہونے کے باوجود بٹلر نے حواس برقرار رکھے اور اگلی ہی گیند پر شاندار چھکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی۔ اگلا اور 11نمبر کے بلے با زبال نے کسی طرح میڈن اوور کھیل کر نکال دیا۔ 47 اور48ویں اوور میں بٹلر نے چوکا لگا کر ٹیم کو ہدف پار کردیا۔بٹلر کو مین آف دمی میچ اور مین آف دی سریز قرار دیا گیا۔اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور افتتاحی بلے بازوں فنچ اور ہیڈنے محض6اووروں میں60رنز بنا کر ایسے تاثرات دیے کہ اس میچ میںآسٹریلیا سریز کے ابتدائی چار میچوں کی کسر نکال لے گا ۔

لیکن کپتان مورگن نے جیسے ہی اسپن اٹیک کے لیے آف اسپنر معین علی کا سہارا لیا انہوںنے بھی مایوس نہیں کیا اور فنچ کو کلین بولڈ کر کے افتتاحی وکٹ کے لیے پارٹنر شپ توڑدی اور پھر ٹیم کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔ اس کے بعد تو وقفہ وقفہ سے وکٹ گرتے رہے اور آسٹریلیا ایک بڑے اسکور کی جانب بڑھنے سے رک گیا۔اورپوری ٹیم34.4اووروںمیں ہی205رنز پر سمٹ گئی۔ہیڈنے 42گیندوں پر 9چوکوں کی مدد سے56،شارٹ نے 52گیندوں پر چار چوکوں کے ساتھ47اور کیری نے 40بالوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 47رنز بنائے۔معین علی نے چا ر وکٹ لیے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Breathtaking buttler secures england their whitewash in one wicket thriller in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply