برازیل نے جیتا والی بال گولڈ

ریو ڈی جنیرو: (یو این آئی)اولمپک کے میزبان برازیل نے مقابلوں کے آخری دن اپنی خوشیوں کو دوبالا کرتے ہوئے اتوار کو مردوں کے والی بال میں بھی سونے کا تمغہ جیت لیا۔ برازیل نے سونے کا تمغہ اٹلی کو 24۔26، 26۔28، 22۔25 سے شکست دے کر حاصل کیا۔
برازیل کو فٹبال کا طلائی تمغہ دلانے والے اسٹار کھلاڑی نیمار اپنی ٹیم کو حوصلہ بڑھانے کے لئے اس مقابلے میں موجود تھے۔ قبل ازیں امریکہ نے روس کو پانچ سیٹوں کے سنسنی خیز مقابلے میں 25۔21، 25۔23، 13۔15، سے ہراکر کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Brazil volleyball team wins gold in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply