ابتدائی مرحلہ میں ہی کوپاامریکہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوجانے پر برازیل کے کوچ ڈونجا برطرف

براسیلیا: کوپا امریکہ فٹبال ٹورنامنٹ سے ابتدائی مرحلہ میں ہی باہر ہو جانے پر برازیل نے قومی فٹبال ٹیم کے کوچ ڈونجا کو برطرف کر دیا۔ڈونگ کو، جن کی قیادت میں برازیل نے 1994کا ورلڈ کپ جیتا تھا،2014میں دوسری بار برازیل کی قومی فٹبال ٹیم کا کوچ بنایا گیا تھا۔
اس سے قبل پہلے دور میں وہ2006تا2010ٹیم کے کوچ رہے تھے۔ اور اس دوران انہوں نے ایک بار برازیل کو کوپا امریکہ جتوایا تھا۔لیکن اس بار ان کی زیر تربیت ٹیم کوپا امریکہ میں پیرو سے 1-0سے ہار کر گروپ مرحلہ میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔1987کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ برازیل کوپا امریکہ سے ابتدائی مرحلہ میں ہی باہر ہو گیا ۔52سالہ ڈونجاکی کوچنگ میں برازیل 2007میں کوپا مریکہ جیت چکا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Brazil sack coach after copa america exit at group stage in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply