برازیل کواولمپک میں پہلے فٹ بال گولڈکی امیدیں اسٹار فارورڈ نیمار سے وابستہ

ریو ڈی جینرو: پانچ بار عالمی چیمپئن برازیل اپنی میزبانی میں ہو رہے ریو اولمپکس میں پہلی بار فٹ بال کا طلائی تمغہ جیتنے کے لیے بے تاب ہے اور اس کیلئے اس کی تمام امیدیں بارسلونا کے اسٹار نیمار پر لگی ہیں
۔ برازیل کی ٹیم اولمپک کی تاریخ میں اب تک ایک بھی گولڈ میڈل نہیں جیت پائی ہے۔ دو سال پہلے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں ایک۔سات سے ہار گئی تھی۔اس کے بعد ٹیم اس سال جون میں کوپا امریکہ سے گروپ مرحلے میں ہی باہر ہو گئی تھیں۔
بارسلونا اور برازیل فٹ بال فیڈریشن کے درمیان ہوئے معاہدے کے تحت نیمار کوپا امریکہ کپ میں نہ کھیلے تاکہ وہ اولمپکس میں کھیل سکیں۔ برازیل کے نئے کوچ روجر مائیکل نے کہا کہ ان کا انحاصار نیمار پر ہے۔ دنیا کا کون سا کوچ انہیں اپنی ٹیم میں نہیں رکھنا چاہے گا۔
وہ کافی ہوشیار ہے اور ٹیم کے تمام کھلاڑی ان سے بہت محبت کرتے ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Brazil pins hopes on star striker neymar to win first olympic football gold in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply