ایران اور برازیل انڈر 17عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلہ میں داخل

فتوردا: ایشیاکی فٹبال سوپر پاور ایران اور لاطینی امریکہ کی فٹبال سوپر پاور برازیل نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب یوروپین پاور ہاؤس جرمنی کو 4۔0 سے اور شمالی کوریا کو 0-2سے شکست دیکر گروپ سی اور گروپ ڈی سے انڈر۔ 17 عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ دور میں داخلہ حاصل کرلیا۔
ایران اور برازیل دونوں کی ہی یہ مسلسل دوسری جیت ہے اور دونوں ٹیمیں چھ پوائنٹ کے ساتھ اگلے دور میں پہنچ گئیں۔ ایران نے اپنے پہلے میچ میں گینی کو 3۔1 سے ہرایا تھا جبکہ جرمنی نے کوسٹا رکا پرسخت جدو جہد کے بعد 2۔1 سے فتح حاصل کی تھی۔ ایران کی جیت میں یونس ڈیلفی نے چھٹے اور 42 ویں منٹ میں ، الیار سید نے 49 ویں اور وحید نامداری نے 75 ویں منٹ میں گول کئے۔
خطاب کی مضبوط دعویدار برازیل نے شمالی کوریا کو منگل کے روز آسانی سے 2۔0 سے ہرا دیا۔ برازیل نے اپنے پہلے میچ میں اسپین کو 2۔1 سے ہرایا تھا جبکہ شمالی کوریا کو نئی ٹیم نائجر سے 0۔1 سے سنسنی خیز ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ برازیل کے لئے لنکن نے 56 ویں اور پالنہو نے 61 ویں منٹ میں گول کئے۔ شمالی کوریائی ٹیم اس شکست کے ساتھ باہر ہوچکی ہے۔ برازیل کا آخری گروپ مقابلے 13 اکتوبر کو نائجر سے ہوگا جبکہ شمالی کوریا اس دن اسپین سے کھیلے گی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Brazil beat north korea and iran beat germany in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply