برائیو کی طوفانی اننگز کی مدد سے چنئی سوپر کنگز نے ممبئی انڈئینز کو ایک وکٹ سے ہرا دیا

ممبئی: ڈیون برا ئیو کی 30بالوں پر 3چوکوں اور 7چھکوں کی مدد سے بنے68رنز کی بدولت مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم چنئی سوپر کنگز نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2018کے پہلے میچ میں میزبان ممبئی انڈئینز کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔
اگرچہ مہندر سنگھ دھونی کی قیادت والی چنئی سوپر کنگز 166رنز ہدف کے تعاقب میں 17ویں اوور تک صرف1196رنز پر8وکٹ سے محروم ہوجانے کے باعث شکشت کے دہانے پر پہنچ گئی تھی ۔اور اس کے اصل ذمہ دار 20سالہ لیگ اسپنر ماینک مارکنڈے تھے جنہوں نے خطرناک بلے باز مہندر سنگھ دھونی سمیت3کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کے ساتھ نہایت کفایت سے رنز دے کر چنئی کی منزل تک پہنچنے کی راہیں ایسی خاردار کر دیں تھیںکہ چنئی سوپرکنگز اسپر چل کر ہدف تک پہنچ ہی نہیں سکتی تھی۔
لیکن برائیو نے18اوور میںدو چھکوں اور ایک چوکے کے ساتھ20رنز بنا کر ٹیم کو میچ میں واپس لا نا شروع کیااور ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچا یا لیکن159رنز پر انہیں جسپریت بمراہ نے آؤٹ کر کے چنئی کی پریشانیاں پھر بڑھا دیں لیکن جاڈھو کو جو زخمی ہونے کے باعث میدان سے باہر تھے حالات کے تقاضہ نے کریز پر آنے پر مجبور کر دیا اور جادھو نے 19ویں اوور کی پانچویں گیندپر چھکا اور چوتھی گیند پر چوکا لگا کر چنئی سوپر کنگز کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔
اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ممبئی انڈئینز نے 20اووروں میں 4وکٹ کے نقصان پر 165رنز بنائے۔افتتاحی بلے باز روہت شرما 15رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ایون لوئس کھاتہ کھولے بغیر ہی پولین لوٹ گئے۔کنال پانڈیا نے آخری اووروں میں جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے 22گیندوں پر 5چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے41رنز بنائے۔
اور ہاردیک پانڈیا نے 20گیندوں پر دو چوکوں کے ساتھ22رنز بنائے ۔ اور ان دونوں کے درمیان 5ویں وکٹ کے لیے 32بالوں پر 52رنز کی غیر مفتوح رفاقت رہی۔وکٹ کیپر ایشانت کشن نے 29گیندوںپر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40اور ایس یادو نے 29گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 43رنز بنائے۔چنئی سوپر کنگز کی طرف سے شین واٹسن 2وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے جبکہ عمران طاہر اور چہار کو ایک ایک وکٹ ملی۔برائیو کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Title: bravo the hero as csk return with sensational win | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply