بی پی سی ایل کا عبیداللہ خاں ہاکی کپ پر قبضہ

بھوپال: (یو این آئی) بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) نے ریلوے کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 0-3سے شکست دے کر ملک کے سب سے زیادہ انعامی رقم والے عبیداللہ خاں ہیریٹیج کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔
یہاں کھچا کھچ بھرے عیش باغ اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹ میں کھیلے گئے دلچسپ فائنل مقابلے میں ریلوے کے امت روکیداس نے 40 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر سے پہلا گول داغا ۔جس کے جواب میں سات منٹ بعد ہی بی پی سی ایل کے کھلاڑی تشار کھانڈیکر نے ایک فیلڈ گول دا غ کر میچ 1-1 سے برابر کر دیا اور یہ اسکور میچ کے اختتام تک رہا۔
دونوں ٹیموں کے دلچسپ مقابلے میں جیت ہار کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ سے کیا گیا. بی پی سی ایل کے للت کمار اپادھیائے، وریندر لاکڑا اور عامر خان نے ایک ایک گول داغ کر ٹیم کو فتح دلائی۔ جبکہ ریلوے کی ٹیم سے کپتان گرپریت سنگھ، تلویندر سنگھ اور راجو پال ناکام رہے۔ اس سے پہلے ایئر انڈیا نے او این جی سی کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کھیلوں کی ریاستی وزیر یشودھرا راجے سندھیا نے فاتح ٹیم بی پی سی ایل کو 51 لاکھ روپے کی رقم کا چیک اور ٹرافی پیش کی۔ رنر ٹیم ریلوے کو 21 لاکھ روپے ، تیسرے نمبر پر رہی ایئر انڈیا کی ٹیم کو 11 لاکھ اور چوتھے مقام پر رہنے والی او این جی سی کی ٹیم کو پانچ لاکھ روپے اور ٹرافی پیش کی۔ بہترین دفاعی کھلاڑی کا خطاب بی پی سی ایل کے من پریت سنگھ، سب سے بہترین مڈ فیلڈر ریلوے کے چگلینسنا، بہترین فارورڈ ریلوے کے کھلاڑی عفان یوسف اور سب سے بہتر گول کیپر کے ایوارڈ سے ایئر انڈیا کے کھلاڑی گرپریت سنگھ کو نوازا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bpcl trumps railways to win obaidullah khan cup in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply