باکسنگ تاریخ میں نئے باب کا اضافہ کر کے محمد وسیم پاکستان واپس

لاہور : پاکستان کی باکسنگ تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرنے والے باکسر محمد وسیم وطن واپس پہنچ گئے۔ جنوبی کوریا میں ڈبلیو بی سی کا ورلڈ ٹائٹل جیت کر وطن واپس لوٹنے والے باکسر محمد وسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو بی سی کا ٹائٹل جیتنے والا پہلا پاکستانی ہوں، اگر مزید موقع ملے تو پاکستان کو باکسنگ کے میدان میں آگے لے جا سکتا ہوں۔
باکسر محمد وسیم نے کہا کہ ایک سال سے امریکا میں اپنے خرچے سے ٹریننگ لے رہا تھا اور ورلڈ ٹائٹل میں جیت اسی ٹریننگ کا نتیجہ ہے۔ امید ہے اب حکومت پاکستان مجھ سے تعاون کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی والدین اور پاکستانی قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔
واضح رہے کہ وسیم نے جنوبی کوریا کے دارالخلافہ سیول کے ملینیم ہلٹن ہوتل میں فلپائن کے باکسر جیتھر اولیوا کو عالمی باکسنگ کونسل کے سلور فلائی ویٹ فائنل مقابلہ میں ایک کانٹے کے مقابلہ کے بعد شکست دے اعزاز جیتا تھا۔(یو این آئی)

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Boxer waseem returns home after victory seeks govt support in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply