رنجی ٹرافی گروپ میچ میں کلدیپ کی تباہ کن بولنگ کی بدولت یو پی نے ریلوے کو ہرایا

راجکوٹ:کلدیپ یادو (33 رن پر چار وکٹ) کی شاندار بولنگ سے اتر پردیش نے رنجی ٹرافی گروپ- اے میچ کے چوتھے اور آخری دن ریلوے کو بڑے ہدف میلوں دور روکتے ہوئے 221 رنوں کی بڑی جیتحاصل کر لی۔ اس جیت سے اس کے چھ پوائنٹس حاصل ہوگئے ہیں۔ اترپردیش نے گروپ -اے میچوں میں ریلوے کے سامنے 377 رنوں کا ہدف دے کرتیسرے دن ہی اس کے پانچ وکٹ محض 35 رنز پر گرا دیے تھے۔
ریلوے کو جیت کیلئے مزید342 رن چاہیے تھے لیکن آخری دن جمعہ کو اس کے باقی پانچ بلے باز صبح کے سیشن میں 99 رن بناکر ہی آو¿ٹ ہوگئے۔ پوری ٹیم نصف منزل تک بھی نہ پہنچ سکی اور 61.5 اوور میں 155 رنوں پر آو¿ٹ ہو گئی۔ یوپی کے لیے کلدیپ یادو نے 12.5 اووروں میں 33 رن دے کر ریلوے کے سب سے زیادہ چار وکٹ لئے جب پروین کمار کو 22 رنوں پر دو وکٹ اور امتیاز احمد کو 39 رن پر دو وکٹ ملے۔ اس سے پہلے ریلوے نے کل کے 35 رن پر پانچ وکٹ سے آگے کھیلنا شروع کیا۔کل کے ناٹ آو¿ٹ بلے باز وکٹ کیپر مہیش راوت تین اور کرن شرما سات رن پر ناٹ آو¿ٹ تھے۔
مہیش 19 رنز بنا کر آج کے چھٹے بلے باز کے طور پر آو¿ٹ ہوئے جبکہ کپتان کرن نے 35 رنوں کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے 83 گیندوں میں پانچ چوکے لگائے اور کلدیپ نے انہیں آو¿ٹ کیا۔ محض 102 رن پر سات وکٹ گنوانے کے بعد آخری وقت میں اویناش یادو نے 83 گیندوں میں پانچ چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 43 رن بنا کر کریز پر ٹکنے کی ہمت دکھا ئی۔ انپریت سنگھ نے 28 رن بنائے۔ کلدیپ نے اویناش کو نویں اور کرن ٹھاکر کو صفر پر آو¿ٹ کر ریلوے کی اننگز 155 رنوں پر سمیٹ دی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bowlers clinch big win for up against railways in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply