سری لنکا کے زبردست آغاز کے بعد بولرز ہندوستان کو میچ میں واپس لائے: وراٹ

دانبولا:(یو این آئی) سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 9 وکٹ سے شکست دینے کے بعد ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ وہ پچ بلے بازی کے لئے اچھی تھی اور انہیں 300 رنوں تک کا ہدف ملنے کی امید تھی اور سری لنکا کے افتتاحی بلے بازوں نے زبردست اسٹارٹ بھی دیا لیکن یہ ہمارے بولروں کی انگلیوں کا کما ل تھا جس نے سری لنکا کو ایک بڑا اسکور بنانے سے روک دیا۔ ورنہ جس طرح سے سری لنکا کی اننگز شروع ہوئی تھی اس سے ہمیں لگ رہا تھا کہ سری لنکا ہمیں 300 رنوں کے آس پاس ہدف دے گی کیونکہ پچ بلے بازی کے لئے کافی اچھی تھی۔ لیکن ہمارے بولروں نے نہ صرف میزبان بلے بزوں پر انکش لگایا بلکہ تیزی کے ساتھ سری لنکا کی وکٹیں گرا کر اسے ایک معمولی اسکور پر ہی روک دیاوراٹ نے مزید کہا کہ دوسری اننگز میں بلے بازی کرنے کا ہمیں فائدہ ملا کیونکہ گیند آسانی سے بلے پر آرہی تھی۔ میچ کے ہیرو رہے شکھر دھون نے 90 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 132 رن بنائے جس میں 20 چوکے اور تین چھکے شامل ہیں۔
انہوں نے 71 گیندوں میں سنچری بناڈالی اور انہوں نے 2013 میں کانپور میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 73 گیندوں میں سنچری بنانے کے اپنے انفرادی ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ شکھر نے سری لنکا کے خلاف لگاتار چھٹی اننگ میں نصف سنچری بنائی ہے۔ کپتان نے شکھر کی بلے بازی کے بارے میں کہا کہ گزشتہ تین مہینوں سے شکھر شاندار فارم میں چل رہے ہیں۔ امید ہے کہ وہ آگے بھی اس سلسلے کو برقرار رکھیں گے۔ ایک بار جب وہ شروع ہوجاتے ہیں تو ان کو روکنا مشکل ہے۔ اب ہماری نظریں 2019 کے عالمی کپ پر ہیں جس کی تیاریوں کے لئے ہمارے پاس 24 مہینوں کا وقت ہے۔یاد رہے کہ ہندوستان نے زبردست فارم میں کھیل رہے اوپر شکھر دھون (ناٹ آؤٹ 132) کی طوفانی سنچری اور وراٹ (ناٹ آؤٹ 82) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 97 رن کی ناٹ آؤٹ ساجھیداری کی بدولت سری لنکا کو اتوار کے روز پہلے ون ڈے میں 9 وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک۔ صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bowlers came back strongly after the start virat kohli in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply