شاہد فریدی اور روی بوپارہ کی مدد سے کراچی کنگز نے لاہور قلندر زکو ہرایا

دوبئی: انگلستان سے در آمد کیے گئے مڈل آرڈر بلے بازر روی بوپارہ کی شاندارہاف سنچری اور پھر اسپنر شاہد آفریدی اور فاسٹ بولر عثمان خان کی تباہ کن بولنگ کی مدد سے کراچی کنگز نے لاہور قلندر کو 27رنز سے شکست دے دی۔160رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہر کی ٹیم 18.3اووروں میںن ہی 132رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
لیگ اسپنر شاہد آفریدی نے اپن کوٹے کے چار اووروں میں محض19رنز دے کر تین چوٹی کے بلے بازوں کو آؤٹ کر کے لاہر قلندروں کی ایسی کمر توڑی کہ پھر کوئی قلندری بلے باز ٹیم کو میچ میں واپس نہ لا سکا۔کپتان برینڈن میک کولم 30گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے44رنز بنا کر نمایاں رہے۔لاہقر قلندر کے چھ بلے باز ڈبل فیگر تک میں بھی نہ پہنچ سکے۔
شاہد آفریدی اور عثمان خان نے تین تین اور ملز نے دو وکٹ لئے۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ20اووروں میں7وکٹ پر159رنز بنائے، روی بوپارہ نے 34گیندوں پرم 2چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کے ساتھ50رنز بنائے اور غیر مفتوح رہے۔ لاہور کی طرف سے سہیل خان،سنیل نرائن اور یاسر شاہ نے دو دو وکٹ لیے۔شاہد آفردی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Title: bopara afridi consign lahore to third consecutive defeat | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply