ثانیہ اور بوپنا آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں داخل

میلبورن:ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا نے اپنی مہم کا آغاز جیت کے ساتھ کرتے ہوئے آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا۔ خاتون کے ڈبلز میں ثانیہ اور چیک جمہوریہ کی باربرا سٹرائکووا کی جوڑی نے برطانیہ کی جیکلن رے اور اینا ا سمتھ کو پہلے راؤنڈ میں چھ۔تین، چھ۔ایک سے شکست دی۔
ثانیہ نے پچھلی بار سوئزرلینڈ کی مارٹینا ہنگز کے ساتھ مل کر آسٹریلین اوپن کا خطاب جیتا تھا اور ایک بار پھر سے وہ اپنی اسی کارکردگی کو یہاں بھی دوہرانا چاہیں گی۔ مردوں کے ڈبلز میں روہن بوپنا اور یوراگوئے کے پابلو ?واس کی 15 ویں سیڈ جوڑی نے برازیل کے تھامس بلوچی اور ارجنٹینا کے میکسمو گونزالوس کو 6-4،7-6 سے شکست دی۔ اگلے راونڈ میں بوپنا-پابلو کی جوڑی کا سامنا آسٹریلیا کے ایلیکس بولٹ اور براڈلے موسلے سے ہوگا۔ بوپنا نے گزشتہ ماہ ہی چنئی اوپن کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bopanna sania enter second round of australian open in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply