شاہد آفریدی نے2017کی تیز ترین سنچری اپنے نام کی

لندن: (یواین آئی) سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بھلے ہی بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا ہو لیکن میدان پر ان کا جلوہ اب بھی برقرار ہے اور انہوں نے ٹوئنٹی۔20 بلاسٹ لیگ کے میچ میں 43 گیندوں میں 101 رن کی سنچری اننگز کھیل کر2017میں تیز ترین سنچری بنانے کا اعاز حاصل کر لیا ۔ آٓٓٓفریدی نے بلاسٹ ٹوئنٹی۔20 لیگ کے کوارٹرفائنل میں ہیمپ شائر کے لئے 101 رن کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو ڈربی شائیر کے خلاف 101 رن سے میچ میں جیت دلائی۔ 37 سالہ کھلاڑی نے اوپننگ کرتے ہوئے 43 گیندوں کی اننگز میں سات چھکے اور 10 چوکے لگائے اور ٹیم کو 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 249 کے اسکور پر پہنچادیا۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ڈربی شائر 19.5 اوور میں 148 رن پر سمٹ گئی۔ اس میچ میں آفریدی اوپننگ کرنے اترے تھے اور مین آف دی میچ رہے۔ ہیمپ شائر کے لئے کپتان جیمس ونس نے 55 رن کی دوسری بڑی اننگز کھیلی اور ٹیم کو اس کے بہترین اسکور پر بھی پہنچا دیا۔ ہیمپ شائر نے 2006 میں 225 کا اپنا بہترین اسکور بنایا تھا۔ آفریدی نے میچ کے بعد کہا کہ میں نے کوچ اور کپتان سے بات کی تھی اور اوپننگ کرنے کے لئے کہا تھا کیونکہ مجھے ساتویں یا آٹھویں مقام پر کھیلنا پسند نہیں ہے۔ یہ کوارٹرفائنل تھا اور اہم میچوں میں آپ کو خطرہ اٹھانا پڑتا ہے۔ پہلے چھ اوور اہم تھے اور میرے جیسے جارح بلے بازکی ضرورت ہوتی ہے جو اس کا فائدہ اٹھا سکے۔ انہوں نے کہا کہ میں اننگز کے آغاز سے ہی دباؤ بنانا چاہتا تھا۔ یہ کرنا مشکل تھا کیونکہ نئی گیند گھوم رہی تھی ۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Boom boom afridi hits fastest century of 2017 in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply