بھونیشور کی مدد سے ہندوستان نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میچ میں ہراکر سریز میں 1-1کی برابری پر

پنے: افتتاحی بلے باز شکھر دھون اور دنیش کارتک کی شاندار سنچریوں اور میچ میں 3ہاف سنچریوں کی مدد سے ہندوستان نے نیو زی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میچ میں6 وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سریز میں ایک ایک سے برابری کر لی۔ حالانکہ جب231کے تعاقب میں 22رنز پر ہی ہندوستان کو روہت شرما کی وکٹ کی شکل میں پہلا جھٹکاتو اس وقت کرکٹ شوقینوں کا دل اچھل کر حلق میں آگیا کہ کہیں ٹیم انڈیا کے بلے باز بھی کیوی بلے بازوں کے نقش قدم پر نہ چل پڑیں۔کیونکہ نیوزی لینڈ کی اننگز میں بھی گیند اپنی اداؤں سے کیوی بلے بازوں کو مسلسل پریشانی میں ڈالے ہوئے تھی ۔ لیکن شکھر دھون اور وراٹ کوہلی نے نہ صرف اننگز کو سنبھالا بلکہ ہاف سنچری کی پارٹنر شپ کر کے اسکور 79تک پہنچ کر ٹیم کو ایک اچھی بنیاد بھی فراہم کر دی ۔
اس اسکور پر کوہلی 29رنز بنا کر میڈیم پیسر گرانڈ ہومی کی گیند پر وکٹ کیپر لیتھم کا شکار بن گئے۔ کوہلی نے 29گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے29رنز بنائے۔ شکھر دھون نے ایک اور ہاف سنچری پارٹنر شپ دنیش کارتک کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے کی ۔ اس میں انہوں نے اور کارتک نے 66رنز بنائے۔ لیکن 145کے اسکور پر دھون5چوکوں اور دو چھکوںکے ساتھ84گیندوں پر 68رنز بنا کرفاسٹ بولر ملن کا شکار ہو گئے۔لیکن اپنے پیچھے وہ ہاف سنچریوں کی پارٹنر شپ کا سلسلہ چھوڑ گئے جسے جاری رکھتے ہوئے دنیش کارتک اور ہاردک پانڈیا نے اسکور204تک پہنچا دیا ۔ اس دوران کارتک نے اپنی ہاف سنچری بھی پوری کر لی۔ پانڈیا 31گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ30رنز بنا کر جس وقت آؤٹ ہوئے تو ٹیم انڈیا ٹارگٹ سے محض27رنز دور تھی۔
جسے مہندر سنگھ دھونی نے کارتک کے ساتھ مل کر مزید کسی نقصان کے 46اووروں مٰں ہی پورا کر لیا۔کارتک 92گیندوں پر چار چوکوں کے ساتھ 64اور دھونی تین چوکوں کی مدد سے21گیندوں پر 18رنز بنا کر غیر مفتوح رہے۔ کیوی ٹیم کی جانب سے ساؤتھی، ملنی،اینٹنر اور گرانڈ ہومی کو ایک ایک وکٹ ملی۔اس سے قبل ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے کر ابتدا میں اپنے فاسٹ بولروں اور بعد میںفاسٹ اور اسپن کے ملے جلے اٹیک سے نیوزی لینڈ کو مقررہ50اووروں میں9وکٹ پر صرف230رنز بنا نے دیے۔کیوی ٹیم کی طرف سے کوئی بلے بز لمبی اننگز نہیں کھیل سکا ۔ جس کے باعث کوئی بلے باز ہاف سنچری بھی نہیں بنا سکا۔نکولس نے 62گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے42 گرانڈ ہومی نے 40گیندوں پر پانچ چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے41اور لیتھم نے 2چوکوں کی مدد سے62گیندوں پر 38رنز بنائے۔ٹیم انڈیا کی جانب سے بھونیشور کمار 3 وکٹ لے کر نمایاں رہے۔بومرا اور چاہل کو دو دو اور اکشر پٹیل اور پانڈیا کو ایک ایک وکٹ ملی۔بھونیشور کمار کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bhuvneshwars three for helps india level series in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply