کوہلی کی سنچری اور بھونیشور اور محمد شمی کی تباہ کن بولنگ کی مدد سے ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 59رنز سے ہرایا

پورٹ آف اسپین: کپتان وراٹ کوہلی کی شاندار سنچری اور سریش ایر کی ہاف سنچری نیز ان دونوں کے درمیان چوتھے وکٹ کی رفاقت میں بنے سواسو رنز اور پھر فاسٹ اسپن کے ملے جلے تباہ کن اٹیک سے ہندوستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس فارمولے سے 59رنز سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی ہندوستان نے تین ون ڈے میچوں کی سریز میں 1-0کی سبقت لے کر اس امر کو یقینی بنا لیا کہ3 ٹونٹی ٹونٹی سریز کی مانند3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سریز میں بھی وہ کلین سوئپ کرے گا۔پہلا ون ڈے میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا ۔اس میچ کی اہم اور خاص بات وراٹ کوہلی کی42ویں سنچری رہی کیونکہ اس سنچری سے نہ صرف ہندوستان کی لڑکھڑاتی اننگز سنبھلی بلکہ کرس گیل کواپنے300ویں ون ڈے میچ کو یادگار بنانے کا بھی موقع نہ مل سکا۔ ہندوستان نے اپنی اننگز میں پورے50اوور کھیل کر 7وکٹ پر 279رنز بنائے۔ بارش کے باعث ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت ویسٹ انڈیز کو 46اوروں میں270 رنزہدف دیا گیا۔لیکن ویسٹ انڈیز کے بلے باز فاسٹ بولر بھونیشور کمار، محمد شامی، خلیل احمد اور لیگ اسپنر کلدیپ یادو کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکے اور پوری ٹیم 42اووروں میں محض210رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔افتتاحی بلے باز ایون لوئس 80گیندوں پر 8چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے65اور نکولس پورن 52گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 42رنز بنا کر نمایاں رہے۔گیل اپنے 300ویں میچ میں صرف 11رنز بنا کر بھونیشور کا شکار بن گئے۔بھونیشور نے 4محمد شامی نے اور کلدیپ یادو نے دو دو اور محمد خلیل اور رویندر جڈیجہ نے ایک ایک وکٹ لی۔اس سے قبل ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے جو279رنز بنائے اس میں کوہلی نے 125گیندوں پر 14چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 120اور ایر نے 68گیندوں پر 5چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے71رنز کا تعاون دیا۔شیکھر دھون2، روہت شرما 18، رشبھ پنت20، کیدا رجادھو16اورجڈیجہ16رنز ہی بنا سکے۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے برتھ ویٹ 3وکٹ کے ساتھ کامیاب بولر رہے۔کوہلی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bhuvneshwar kumars four for give india 1 0 lead in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.