ووہرہ کی شاندار اننگز بھی کنگز الیون پنجاب کو شکست کی ہیٹ ٹرک سے نہ بچا سکی

حیدرآباد: نوجوان بلے باز منن ووہرا کی شانداراننگز کے باوجود کنگز الیون پنجاب دفاعی چمپئن سن رائزرس حیدرآباد سے 5رنز سے ہار گئی۔ آئی پی ایل 10 کے انتہائی نشیب و فراز والے اس سنسنی خیز میچ میں آخری اوور میں پنجاب کو جیت کے لئے 11 رنز درکار تھے لیکن تیز گیند باز سدھارتھ کول نے صرف پانچ رن دیئے اور حیدرآباد کو ایک اہم جیت دلا دی۔ حیدرآباد کی پانچ میچوں میں یہ تیسری جیت ہے جبکہ پنجاب کی ٹیم کی یہ شکست کی ہیٹ ٹرک ہے۔ 160 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پنجاب کی ٹیم نے ایک وقت 14 اوور میں 84 رن پر اپنے چھ وکٹ گنوا دیئے تھے،تب شاید کسی نے نہیں سوچا تھا کہ پنجاب جیت کے اتنے قریب پہنچ جائے گی۔ بھونیشور کمار نے میچ میں اپنا پورا تجربہ بروئے کار لاتے ہوئے صحیح وقت پر وکٹگراتےہوئے ٹیم کو ٹورنامنٹ کی تیسری جیت دلا دی۔ بھونیشور نے 19 رن دے کر پانچ وکٹ لئے۔ ووہرا ایک وقت حیدرآباد کو بیک فٹ پر لے آئے تھے۔ 18.3 اوور میں ووہرا کے آؤٹ ہونے سے پہلے تک پنجاب مقابلے میں تھی لیکن ان کے بھونیشور کی گیند پر آؤٹ ہوتے ہی حیدرآباد نے میچ پر گرفت مضبوط کرلی۔ ووہرا نے 50 گیندوں میں نو چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔پنجاب نے اگرچہ بڑا مایوس کن آغاز کیا۔ اس کے اسٹار بلے باز ہاشم آملہ (صفر) فاسٹ بولر بھونیشور کمار کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔
اننگز کے 16 رن کے اسکور پر کپتان گلین میکسویل (10) بھی بھونیشور کی گیند پر چلتے بنے۔ افتتاحی بلے باز منن ووہرا نے اگرچہ ایک سراسنبھالے رکھا لیکن دوسرے سرے پر انہیں کوئی تعاون نہیں ملا اور وقفے وقفے سے وکٹ گرتے رہے۔ پہلے پاورپلے میں دو وکٹ پر 51 رن بنانے والی پنجاب کی ٹیم نے 10 اوور میں 65 رن تک پانچ وکٹ کھو دیئے تھے۔ پنجاب کی ٹیم 19.4 اوور میں 154 رن پر سمٹ گئی۔ بھونیشور کے علاوہ افغان گیند بازوں راشد خان نے 42 رن پر دو اور محمد نبی کو ایک اور کول کو ایک وکٹ ملا۔ اس سے قبل کپتان ڈیوڈ وارنر (ناٹ آوٹ 70) کی نصف سنچری اور نمن اوجھا (34) کی کارآمد اننگز کی مدد سے گزشتہ چمپئن سن رائزرس نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف آئی پی ایل 10 میچ میں پیر کو ابتدائی جھٹکوں سے ابھرتے ہوئے چھ وکٹ پر 159 رن کا مشکل اسکور بنایا۔.کپتان ڈیوڈ وارنر نے ایک بار پھر کپتانی اننگز کھیلتے ہوئے 54 گیندوں پر سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 70 رن بنائے۔ ایک سرے پر وارنر ٹک کر بلے بازی بلے بازی کرتے رہے تو دوسرے جانب وقفے وقفے پر وکٹ گرتے رہے۔
حیدرآباد کے 19 اوور میں 144 رن تھے اور آخری اوور میں دو چھکوں کے ساتھ بنے 15 رن کی بدولت اس نے 159 رن کا مشکل اسکور بنا لیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو اوور میں ایک وکٹ پر 50 رن کی بہترین پوزیشن میں رہنے والی حیدرآباد کی ٹیم نے اکشر پٹیل کی اننگز کے 10 ویں اوور میں لگاتار دو گیندوں پر موئسس ہینرکس (نو) اور یوراج سنگھ (صفر) کے وکٹ کھو دیئے اور اس کی حالت 50 رن پر تین وکٹ کے ساتھ نازک ہو گئی۔ وارنر نے اس کے بعد نمن اوجھا (34) کے ساتھ محاذ سنبھالتے ہوئے صبرو تحمل کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا۔ اوجھا نے بھی آنکھیں جمنے کے بعد کچھ اچھے شاٹ لگائے۔ اگرچہ وہ 16 ویں اوور میں 110 کے اسکور پر آؤٹ ہو کر چوتھے وکٹ کی صورت میں پویلین لوٹ گئے۔ حیدرآباد کے لیے یہی بات غنیمت تھی کہ ٹیم کے اسٹار بلے باز وارنر ایک سرے پر ڈٹ کر بلے بازی کر رہے تھے اور رن ریٹ کو آگے بڑھائے رہے تھے۔ وارنر اور اوجھا کے درمیان چوتھے وکٹ کے لئے ہوئی 60 رن کی شراکت داری کافی اہم رہی۔
اوجھا نے 20 گیندوں میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اوجھا کے بعد دیپک ہڈا (12) نے بھی اچھے انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے اننگز کو آگے بڑھایا لیکن وہ اپنی اننگز کو زیادہ لمبا نہیں کھینچ پائے اور رن ریٹ تیز کرنے کے چکر میں موہت شرما کی گیند پر سندیپ شرما کو کیچ دے بیٹھے۔ انہوں نے ایک چوکا لگایا۔ اس میچ سے اپنا آئی پی ایل کیریر کا آغاز کر رہے افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی محض دو رن بنا کر 146 کے اسکور پر چھٹے بلے باز کے طور پر آؤٹ ہوئے جبکہ راشد خان ایک گیند پر چھ رنز بنا کر وارنر کے جوڑی دار کے طور پر ناٹ آؤٹ رہے۔ حیدرآباد نے 20 اوور میں چھ وکٹ پر 159 رن بنائے۔ پنجاب کی طرف سے موہت شرما نے 25 رن پر دو وکٹ، پٹیل نے 33 رن پر دو وکٹ، کے سی کریاپا نے 38 رن پر ایک وکٹ اور سندیپ شرما نے 35 رن پر ایک وکٹ لئے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: bhuvneshwar kumars accurate consistent bowling secures much needed win for srh in Urdu | In Category: کھیل  ( sports ) Urdu News

Leave a Reply