پنے نے اسٹوکس کو 14.5 کروڑ روپے میں خریدا

بنگلور: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائزی پنے زائزنگ پونے سپرجائنٹس نے، جس نے گذشتہ روز ہندوستان کے اب تک کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک مہندر سنگھ دھونی کو قیادت سے برطرف کر دیا ، لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کی نیلامی میں انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو پیر کے روز 14.5 کروڑ روپے میں خریدا۔ اسٹوکس، ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 کپتان ایون مورگن اور آل راؤنڈر کرس ووکس کی بنیادی قیمت دو کروڑ روپے تھی۔ لیکن اسٹوکس نے نیلامی میں مورگن کو ہی پیچھے چھوڑ دیا۔ مورگن کو جہاں ان کی بیس پرائس دو کروڑ روپے میں کنگز الیون پنجاب کی ٹیم نے خریدا وہیں آل راؤنڈر اسٹوکس کو پنے کی ٹیم نے مورگن سے سات گنا زیادہ قیمت دے کر 14.5 کروڑ روپے میں خرید لیا۔ 25 سالہ اسٹوکس نے اب تک 21 بین الاقوامی ٹی۔ 20 میچوں میں 14.76 کی اوسط سے 191 رن بنانے کے علاوہ 10 وکٹ بھی لیے ہیں۔ 26 رن دے کر تین وکٹ ان کی بہترین کارکردگی رہی ہے۔
انگلینڈ کے ہی تیز گیند باز ٹائمل ملز اسٹوکس کے بعد نیلامی میں اب تک دوسرے سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں۔ ان کی بنیادی قیمت 50 لاکھ روپے تھی لیکن رائل چیلینجرس بنگلور کی ٹیم نے ملز کو 12 کروڑ روپے میں خریدا ہے سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز کوان کی بنیاد قیمت دو کروڑ روپے میں دہلی ڈیئر ڈیولس نے خریدا ہے۔ دہلی نے اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز ایگسو ربادا کو پانچ کروڑ اور آسٹریلیا کے تیز گیند باز پیٹ کمنز کو 4.5 کروڑ روپے کی بولی لگا کر اپنی ٹیمیں شامل کیا ہے۔ دہلی نے نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر کوری اینڈرسن کو ایک کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کو پانچ کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ گزشتہ سال دہلی کے ہاتھوں 8.5 کروڑ روپے میں فروخت ہونے والے آل راؤنڈر پون نیگی کو اس بار رائل چیلنجرز بنگلور نے ایک کروڑ میں ہی اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ممبئی انڈینس نے اب تک دو کھلاڑیوں کو خریدا ہے۔ ممبئی نے وکٹ کیپر بلے باز نکولس پورن کو ان کی بنیادی قیمت 30 لاکھ روپے اور آسٹریلیا کے سابق تیز گیند باز مشیل جانسن کو ان کی بنیادی قیمت دو کروڑ روپے میں خریدا ہے۔

Title: ben stokes sold for rs 14 5 crore in ipl auction | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply