بلے بازوں کی ناکامی سے ہندوستان پہلا ٹیسٹ ہار کر سریز میں0-1سے پیچھے

ایجبسٹن: بلے بازوں کی اپنے نام کی لاج رکھنے میں ناکامی کی بدولت ہندوستان ایجبسٹسن ٹیسٹ کے چوتھے ہی روز31رنز سے ہار کر 5ٹیسٹ میچوں کی سریز میں 0-1سے پیچھے ہو گیا۔

ہندوستان پہلی بار نئے کپتان وراٹ کوہلی کی قیادت میں انگلستان میں کھیل رہا تھا اور ہندوستان کے کرکٹ شوقیینوں کو پوری امید تھی کہ وراٹ کوہلی اور ان کے جانباز کسی بھی طور پر ہندوستان کے خلاف پہلی بار قیادت کرنے والے انگلستان کے نئے کپتان جو روٹ کو انگلستان کے اس 1000ویں ٹیسٹ میچ کو یادگار نہیں بننے دیں گے۔

لیکن ہندوستانی بولروں کی تمام محنت پر بلے بزوں نے پانی پھیر دیا اور پوری ٹیم دونوں اننگز میں انگلستان کے اسکور کے قریب پہنچ جانے کے باوجود چند رنز کے فرق سے منزل تک پہنچنے سے چوک گئی۔اس سنسنی خیز میچ میں انگلستان نے پہلی اننگز میں287رنز بنائے لیکن ہندوستان جواب میں 274رنز ہی بنا سکا۔ جب اس کے بولروں نے انگلستان کو دوسری باری میں اور بھی کم اسکور پر(180) آو¿ٹ کر کے اپنے بلے بازوں کو بہت معمولی ہدف(193) دیا تو بلے بازوں نے پھر پیٹھ دکھا دی اور 162پر ہی پوری ٹیم ڈھیر ہو گئی۔

پہلی اننگز میں سنچری (149) بنانے والے کپتان وراڑٹ وکوہلی ہئی دوسری ا ننگز میں51رنز بنا کر نمایاں رہے۔ لیکن جس طرح پہلی اننگز میں کوہلی کی سنچری انگلستان کی پہلی اننگز کی برتری کم نہ کر سکی اسی طرح دوسری اننگز میں ہاف سنچری ہدف پار کرنے کے کام نہ آسکی۔بھارت کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف ملا لیکن ا?سان ہدف کے تعاقب میں بھارتی بلے باز اننگز کے ا?غاز سے ہی ڈگمگاگئے، بھارت کی پہلی وکٹ 19 رنز پر گری اور اس کے بعد کپتان ویرات کوہلی کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ا انگلستان کے بولروںکے سامنے ٹھہر نہ سکا۔

اورپوری ٹیم 54.2 اوورز میں 162 رنز بناکرآو¿ٹ ہوگئی اور اس طرح انگلینڈ نے اپنا 1000 واں ٹیسٹ میچ 31 رنز سے جیت کر پانچ میچوں کی سیریز میں1-0 کی سبقتحاصل کرلی۔انگلینڈ کی طرف سے بین اسٹوکس 4 کھلاڑیوں کو ا آو¿ٹ کر کے کامیاب اور میچ وننگ بولر بن گئے۔جبکہ جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ نے 2،2 وکٹ لیے۔ کیورن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ben stokes bowls england to victory in gripping finish in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply