انگلستان نے آخری ون ڈے میچ 5رنز سے جیت کر لاج بچائی

کولکاتا: کیدار جاڈوکی 90 رن کی شاندار اننگز اور ہاردک پانڈیا (56) کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لیے ان کی 104 رن کی شاندار شراکت اتوار کو ایڈن گارڈن میں آخری اوور میں ضائع ہو گئی اور انگلینڈ نے ہندستان سے تیسرا اور آخری ون ڈے دلچسپ طریقے سے پانچ رن سے جیت کر اپنا وقار بچا لیا۔ ہندستان یہ سیریز کٹک میں ہی 2۔1 سے جیت چکا ہے۔انگلینڈ نے322رنز کا ہدف دیا تھا جس کاہندوستان نے زبردست انداز میں اس کا تعاقب کیا لیکن وہ 316رنز تک ہی پہنچ کر رک گیا۔ ہندستان کو آخری اوور میں جیت کے لئے 16 رن چاہئے تھے۔ کیدار نے کرس ووکس کی پہلی گیند پر چھکا اور دوسری گیند پر چوکا لگادیا۔ ہندستان کو اب چار گیندوں پر چھ رن چاہئے تھے۔ ووکس نے اگلی دو گیندوں پر کوئی رن نہیں دیا۔ کیدار پانچویں گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں آؤٹ ہو گئے اور اس کے ساتھ ہی ہندستان کی امیدیں ٹوٹ گئیں۔ کیدار ہندستان کو جیت کی دہلیز پر لا کر جیت دلانے سے چوک گئے لیکن انہوں نے زبردست اننگز کھیلی اور میچ کو آخری گیند تک لے گئے۔ ورنہ ایک وقت ہندستان کے پانچ وکٹ 173 رن پر گر چکے تھے۔ کیدار نے 75 گیندوں میں 90 رن کی اننگز میں 12 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ 31 سالہ کیدار جاڈو ہاردک پانڈیا کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لئے 13.5 اوور میں 104 رن کی شراکت کرکے ہندوستان کو میچ میں واپس لائے۔
پانڈیا نے 43 گیندوں پر 56 رن میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔پانڈیا کا وکٹ 277 کے اسکور پر گرا۔ رویندر جڈیجہ چھ گیندوں میں 10 رن بنانے کے بعد 291 رن کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ روی چندرن اشون کا وکٹ 297 کے اسکور پر گرا جبکہ 316 کے اسکور پر پویلین لوٹے۔ ہندستانی اننگز میں دونوں افتتاحی بلے باز اے اجنکیا رہانے (1) اور لوکیش راہل (11) کے سستے میں آؤٹ ہونے کے بعد کپتان وراٹ کوہلی نے 63 گیندوں میں 55 رن، یوراج سنگھ نے 57 گیندوں میں 45 رن اور مہندر سنگھ دھونی نے 36 گیندوں میں 25 رن بنائے۔ ہندستان نے اپنا پانچواں وکٹ دھونی کے طور پر 173 کے اسکور پر گنوایا۔ اس کے بعد کیدار اور پانڈیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن دونوں کو ہی آخر میں افسوس رہے گا کہ وہ ٹیم کو فتح نہیں دلا سکے۔ بین اسٹوکس نے 63 رن پر تین وکٹ، کرس ووکس نے 75 رن پر دو وکٹ اور جیک بال نے 56 رن پر دو وکٹ لے کر انگلینڈ کو ہندستان کے دورے میں پہلی جیت دلائی اور اس کا کچھ وقار بچایا۔ سلامی بلے باز جیسن رائے (65)، جانی بیرسٹو (56) اور بین اسٹوکس (ناٹ آؤٹ 57) کی شاندار نصف سنچریوں سے انگلینڈ نے ہندستان کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میں اتوار کو 50 اوور میں آٹھ وکٹ پر 321 رنز بنائے۔ انگلینڈ نے مسلسل سیریز کے تیسرے میچ میں 300 کا اسکور پار کیا۔انگلینڈ نے پنے میں پہلے میچ میں 350 رنز بنائے تھے اور اس کے بعد کٹک میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 366 رنز بنائے تھے۔انگلینڈ نے اب کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں 321 رنز بنائے۔ رائے نے سیریز میں مسلسل تیسری نصف سنچری بنائی۔انہوں نے 56 گیندوں پر 65 رنز میں 10 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
رائے نے اس سے پہلے 73 اور 82 رنز بنائے تھے جس سے سیریز میں ان کا مجموعی اسکور 220 رنز تک پہنچ گیا ہے۔بیرسٹو نے 64 گیندوں پر 56 رنز میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اسٹوکس نے آتشی انداز میں کھیلتے ہوئے صرف 39 گیندوں پر ناٹ ا?ؤ¿ٹ 57 رنز میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔اوپنر سیم بلنگس نے 58 گیندوں پر 35 رنز میں پانچ چوکے لگائے۔ کپتان ایوان مورگن نے 44 گیندوں پر 43 رنز میں دو چوکے اور تین چھکے اڑائے۔ نچلے آرڈر میں کرس ووکس نے 19 گیندوں پر چار چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے 34 رنز بنائے۔ووکس اور لیام پلن?ٹ 50 ویں اوور میں رن آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ نے آخری پانچ اوور میں 58 رنز اسکورکئے۔ رائے اور بلنگس نے پہلے وکٹ کے لئے 17.2 اوور میں 98 رن کی ساجھےداری کی جبکہ مورگن اور بیرسٹو نے تیسرے وکٹ کے لئے 14 اوور میں 84 رنز جوڑے۔اسٹوکس اور ووکس نے ساتویں و?ٹ کے لئے محض 6.4 اوور میں 73 رن کی شراکت کی۔ ہندوستان کی طرف سے ہردک پانڈیا 10 اوور میں 49 رن پر تین وکٹ لے کر سب سے کامیاب رہے۔لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ کو 10 اوور میں 62 رن پر دو وکٹ اور جسپریت بمرا کو 10 اوور میں 68 رن پر ایک وکٹ ملا۔جڈیجہ اس کے ساتھ ہی 150وکٹ لینے والے پہلے ہندستانی لیفٹ آرم اسپنر بن گئے ۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ben stokes and chris woakes lead england to consolation win in india in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply