بلجیم جاپان کو3-2سے ہرا کر ورلڈ کپ فٹبال کے کوارٹر فائنل میں داخل

ماسکو: سنسنی خیز و کانٹے کے مقابلہ میں 0-2سے پیچھے رہنے کے باوجود دوسرے ہاف کے آخری 28منٹ میں زبردست واپسی کرتے ہوئے بلجیم نے جاپان کو 3-2کے فرق سے ہرا کر جہاں ایک طرف ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ2018 کے دوڑ سے آخری ایشیائی ٹیم کوبھی باہر کر دیا وہیں نصف صدی کے بعد ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کی پہلی ایسی ٹیم ہونے کا بھی اعزاز حاصل کر لیا جس نے 2یا اس سے زائد گول کھانے کے باوجود نہ صرف گول ادا کر دیے بلکہ ایک یا اس سے زائد گول داغ کر میچ بھی جیت لیا۔یہ واقعہ1966کا ہے جب نارتھ کوریا کے خلاف کوارٹر فائنل میں 0-3سے پیچھے رہنے کے باوجود پرتگال نے پلٹ کرو ار کرتے ہوئے کوریائی ٹیم کا سفر5-3کے فرق سے روک دیا تھا۔

میچ کا پہلا ہاف اگرچہ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا لیکن اس پورے ہاف کے کھیل کے دوران گیند پر زیادہ تر قبضہ بلجیم کا ہی رہا اور اس کے تما م کھلاڑی جاپان کے ہاف میں ہی نظر آتے رہے۔لیکن دوسرا ہاف شروع ہوتے ہی جاپان نے اپنے خطرناک ارادے ظاہر کر دیے اور کچھ ا اس بری طرح حملہ آور ہوئے جکہ بلجیم کا دفاع تتر بتر ہونے لگا۔اور دوسرے ہاف کے تیسرے ہی منٹ میں شیبا ساکی کے کراس پر ہراگوچی نے زوردار شاٹ لگاکر گیند کو گول کیپر کورٹیوس کی پہنچ سے بہت دور گول پوسٹ کے کونے میں پہنچا دی۔

4منٹ بعد ہی جاپان نے دوسرا گول کر کے اسکور 2-0کر دیا۔ یہ گول تکاشی انوئی نے کگاوا کے بیک پاس پر کیا۔ دو گول ہوتے ہی بلیجیم کے کھلاڑیوں نے میچ میں واپس آنے کے لیے بڑے منظم حملے کرنا شروع کر دیے اوعر آخر کار69ویں منٹ میں اسے گول فرق کم کرنے کا موقع مل گیا۔ یہ گول کارنر کک کو جان ویٹرونگھین نے بڑی عمدگی کے ساتھ سر کی جنبش سے گیند کو جاپانی گول کیپرکاوا شیما کے سر پر سے گول پوسٹ میں اتار دیا۔

اس گول نے بلجیم کے کھلاڑیوں میں اور جوش پیدا کر دیا اور 5منٹ بعد ہی تھوڑی دیر پہلے متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں اترنے والے مورون فیلانی نے ہزارڈ کے بڑے نپے تلے کراس کو اتنی ہی خوبصورتی کے ساتھ ہیڈر سے گول پوسٹ میں پہنچا کر اسکور برابر کر دیا۔ اور جس وقت کھیل کے آخری لمحات یعنی انجیوری ٹائم ختم ہونے سے چند سکنڈ قبل جب ایکسٹرا ٹائم کی باتیں ہو رہی تھیں مڈ فیلڈر ڈی بریون تیزی سے وسط میدان میں پہنچے او ر کراس دیا جسے لوکاکو نے زبردست ذہانت اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ا سے چھوڑ دیا اور گیند کو چاڈی کی طرف ، جن پر کوئی دفاعی کھلاڑی نظر نہیں رکھے تھا، جانے دیا۔ اور اپنے اور گول پوسٹ کو اپنے رحم و کرم پر پاکر گیند گول پوسٹ میں لڑھکا دی اور اپنی ٹیم کو لگاتار دوسری بار ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا جہاں اس کا مقابلہ برازیل سے ہوگا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Belgium beats japan to reach in last 8 in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply