کرکٹ بورڈ کامحمد شامی کے خلاف میچ فکسنگ الزامات کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ

نئی دہلی: آخر کار ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) ٹیم انڈیا کے فاسٹ بولر محمد شامی کے خلاف میچ فکسنگ کے الزامات کی تحقیقات کرانے کے لیے بیدار ہو گیا۔
سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن(سی او اے) نے نیرج کمار کے زیر قیادت اپنے اینٹی کرپشن اینڈ سیکورٹی وینٹ (اکسو) سے کہا ہے کہ شامی کی بیوی حسین جہاں کے ان الزامات کی تحقیقات کرائے جس میں اس نے کہا ہے کہ محمد شامی نے یو کے مقیم تاجر محمد بھائی کے اصرار پر الیشبا نام کی ایک پاکستانی لڑکی سے موٹی رقم لی تھی۔
معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سی او اے بدھ کی صبح سے ہی حرکت میں آگئی اور اس نے دہلی پولس کے سر براہ سے کہا ہے کہ شامی اور ان کی اہلیہ کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو کی صوتی ریکارڈنگ پر توجہ دیں۔

Title: bcci to probe match fixing charge levied by mohammed shamis wife against him | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply