کرکٹ بورڈ نے500 ویں ٹیسٹ کے موقع پرکرکٹ شوقینوں سے ہندستان کی ڈریم ٹیم کاانتخاب کرنے کہا

نئی دہلی:(یو این آئی)ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹیم انڈیا کے 500 ویں ٹیسٹ کا جشن منانے کے لئے کرکٹ شائقین کو ہندستان کی ‘ڈریم ٹیم’ کا انتخاب کرنے کا موقع دیا ہے۔ ہندستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کانپور کے گرین پارک میں 22 ستمبر سے کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ ہندستان کا 500 واں ٹیسٹ ہوگا۔بی سی سی آئی نے اس تاریخی ٹیسٹ کے موقع پر دنیا بھر کے شائقین کو ہندوستان کی آل ٹائم ڈریم ٹیم منتخب کرنے کا موقع دیا ہے۔
بی سی سی آئی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فیس بک پر سروے سیریز شروع کی ہے جس پر کرکٹ پرستار ہر ا آرڈر کے لئے دی گئی کھلاڑیوں کی فہرست میں سے اپنی پسند کے کھلاڑی کو ووٹ دے سکتے ہیں۔ اس سروے سیریز میں پیر تک پانچ کھلاڑیوں کے بارے میں پوچھا جا چکا ہے۔اوپننگ کے پہلے آرڈر کے لئے عظیم سنیل گواسکر، پنکج رائے، نوجوت سنگھ سدھو، وسیم جعفر اور مرلی وجے کے نام دیے گئے ہیں۔
دوسرے اوپنر کے لئے وریندر سہواگ، کرشنماچاری سری کانت، گوتم گمبھیر، چیتن چوہان اور وجے مرچنٹ کے درمیان مقابلہ ہے۔تیسرے نمبر کے لئے مہندر امرناتھ، روسی مودی، اجیت واڈیکر، راہل دراوڑ اور ونود کامبلی کے درمیان جنگ ہے۔چوتھے نمبر کے لئے مقابلہ سچن تندولکر، وراٹ کوہلی، گنڈپا وشوناتھ، وجے منجریکر اور دلیپ وینگسرکر کے درمیان ہے۔
پانچویں نمبر کی دوڑ میں وی وی ایس لکشمن، سورو گنگولی، وجے ہزارے، سنجے منجریکر اور پولی امریگر ہیں۔ بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ 500 ویں ٹیسٹ کے موقع پر ہم نے شائقین کو ڈریم ٹیم منتخب کرنے کے لئے ووٹ ڈالنے کا ایک موقع دیا ہے۔مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ اب تک ایک لاکھ سے زیادہ پرستار ڈریم ٹیم کا ٹاپ آرڈر منتخب کر چکے ہیں۔مجھے امید ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ تعداد اور بڑھے گی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bcci floats dream team initiative for indias 500th test in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply