ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بننے پر ٹیم انڈیا کو مبارکباد دی

ممبئی:ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فتح کے بعد آئی سی سی کی عالمی درجہ بندی میں نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بننے والی ٹیم انڈیا کو مبارکباد دی ہے۔ واضح رہے کہ ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ جیت کر تین میچوں کی سیریز میں جہاں 2۔0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی ہے اور پاکستان کو پسپا کرکے ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست مقام حاصل کر لیا ہے۔
بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر نے کہاکہ میں ٹیم انڈیا کو اس کی اس شاندار سیریز جیت پر مبارکباد دیتا ہوں۔کپتان وراٹ کوہلی کی قیادت میں ٹیم مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ہندستان کوانگلینڈ، بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کی اس سیزن میں میزبانی کرنی ہے اور امید ہے کہ ٹیم ان کے خلاف بھی اچھی کارکردگی کرے گی۔
میں اس جیت سے بہت خوش ہوں اور ٹیم کے ہر رکن کو اس کے لئے مبارک باد دیتا ہوں۔ بورڈ کے سیکرٹری اجے شرکے نے بھی خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بورڈ ہمیشہ کرکٹ کے اس سب سے پرانے فارمیٹ ٹیسٹ کو ترجیح دیتا آیا ہے اور اب ٹیم کے نمبر ون بننے پر ہمیں انتہائی خوشی ہے۔ٹیم کے تمام ارکان نے سخت محنت کی اور انہیں اس کا خوشگوار نتیجہ دیکھنے کو ملا۔تمام مبارک باد کے مستحق ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bcci congratulates team india on becoming no 1 test team in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply